ہنگو میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 دہشت گرد ہلاک، کیپٹن حمزہ اکرم بھی ہلاک
👁️ 216 بار دیکھا گیا
ہنگو میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 دہشت گرد ہلاک، کیپٹن حمزہ اکرم بھی ہلاک
راولپنڈی (ک م) پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جبکہ کارروائی کے دوران پاک فوج کے 27 سالہ کیپٹن حمزہ اکرم بھی ہلاک ہوگئے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 7 اگست 2026 کو سکیورٹی فورسز نے ہنگو میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا، جس کے بعد دہشت گرد ایک مسجد میں داخل ہوگئے۔
فوج کے بیان کے مطابق بعد ازاں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کارروائی کے دوران 27 سالہ کیپٹن حمزہ اکرم بھی ہلاک ہوگئے۔ کیپٹن حمزہ اکرم کا تعلق ضلع نارووال سے تھا اور وہ آپریشن کے دوران اپنے دستے کی قیادت کر رہے تھے۔
فوج کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں کے خلاف مختلف دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ وہاں موجود دیگر دہشت گردوں کا سراغ لگا کر انہیں ہلاک یا گرفتار کیا جا سکے۔
ڈیلی اردو نے ایک روز قبل حملے کی خبر دی تھی
واضح رہے کہ ڈیلی اردو نے ایک روز قبل ہنگو میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ اور دہشت گردوں کی ہلاکتوں کی خبر سب سے پہلے دی تھی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق جھڑپ ٹل-گرگری روڈ کے قریب ہوئی تھی۔
پاکستانی فوج نے آج باضابطہ طور پر کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے 7 دہشت گردوں کی ہلاکت اور کیپٹن حمزہ اکرم کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
اسحاق ڈار کے ایرانی اور مصری وزرائے خارجہ سے رابطے، سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت
18/October/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
ایران کی آبنائے ہرمز 6 روز میں کھولنے کی پیشکش، امریکا سے شرائط قبول کرنے کا مطالبہ
18/October/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
مصر کا سعودی عرب کی حمایت کا اعلان، دفاع اور سلامتی کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش
18/October/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی تین کارروائیاں، بی ایل اے سے وابستہ 8 مبینہ دہشت گرد ہلاک، 490 کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد
18/October/2026 👁️ 34 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5471 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C