08/August/2026

ہنگو میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک، ایف سی افسر بھی ہلاک

👁️ 89 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ہنگو میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک، ایف سی افسر بھی ہلاک

ہنگو میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک، ایف سی افسر بھی ہلاک

ہنگو (ڈیلی اردو رپورٹ) پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ کارروائی کے دوران فرنٹیئر کور (ایف سی) ٹل اسکاؤٹس کے لائٹ کمانڈو کیپٹن حمزہ بھی ہلاک ہوگئے۔

 

سرکاری ذرائع کے مطابق جھڑپ ٹل-گرگری روڈ کے قریب شینکئی بانڈہ دلن کے علاقے میں اس وقت ہوئی جب سکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں سے سامنا ہوا۔ دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

 

سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران کواڈ کاپٹر ڈرون کے ذریعے دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں حافظ گل بہادر گروپ سے وابستہ 6 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوئے۔

 

ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی لاشیں سکیورٹی فورسز نے اپنی تحویل میں لے لی ہیں، جبکہ زخمی دہشت گردوں کو ان کے ساتھی اپنے ہمراہ لے کر فرار ہوگئے۔

 

سکیورٹی حکام کے مطابق کارروائی کے دوران ایف سی ٹل اسکاؤٹس کے لائٹ کمانڈو کیپٹن حمزہ بھی ہلاک ہوگئے۔

 

فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کے دو اہلکار معمولی زخمی ہوئے، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) ٹل منتقل کردیا گیا۔

 

واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے ٹل-گرگری روڈ اور ملحقہ علاقوں کو گھیرے میں لے لیا جبکہ فرار ہونے والے زخمی دہشت گردوں اور ان کے ساتھیوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

 

ذرائع کے مطابق علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے، داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی بڑھا دی گئی ہے اور مشتبہ مقامات کی تلاشی لی جا رہی ہے۔

 

ہلاک اور زخمی دہشت گردوں کی شناخت اور کارروائی سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C