یمن جنگ: حوثی باغی بچوں کو بطور سپاہی استعمال نہ کرنے پر متفق
👁️ 37 بار دیکھا گیا
یمن جنگ: حوثی باغی بچوں کو بطور سپاہی استعمال نہ کرنے پر متفق
جنیوا (ڈیلی اردو/رائٹرز) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ سات سالہ خانہ جنگی کے لیے ہزاروں کم عمر جنگجوؤں کے بھرتی ہونے کے بعد یمن کے حوثی باغی بچوں کی بطور فوجی استعمال بند کرنے پر رضامند ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق اقوام متحدہ نے کہا کہ حوثی ایک نئے ایکشن پلان کے تحت تمام بچوں کو چھ ماہ کے اندر رہا کر دیں گے اور جنگجو فریقین نے اب بچوں کے حقوق کی ’سنگین خلاف ورزیوں‘ کو ختم کرنے کا عہد کر لیا ہے۔
حوثیوں کی جانب سے اس معاہدے کے بارے میں فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا، جس پر 2 اپریل کو اقوام متحدہ کی ثالثی سے شروع ہونے والی ایک کمزور جنگ بندی کے بعد دستخط کیے گئے تھے۔
اقوام متحدہ نے کہا کہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے تقریباً 3 ہزار 500 کم عمر سپاہیوں کی شناخت ہو چکی ہے اور اس لڑائی میں 10 ہزار 200 سے زائدہ کم عمر سپاہی ’مارے گئے یا معذور‘ ہوئے ہیں۔
سعودی عرب کی زیر قیادت اتحاد نے حوثیوں کے دارالحکومت صنعا پر قبضہ کرنے کے بعد 2015 میں بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ یمنی حکومت کی حمایت کے لیے یمن جنگ میں مداخلت کی تھی۔
اقوام متحدہ کے بیان میں کہا گیا کہ ’حوثیوں نے اقوام متحدہ کے ساتھ ایک ایکشن پلان پر دستخط کیے ہیں تاکہ مسلح تصادم میں بچوں کی بھرتی اور استعمال، بچوں کے قتل اور معذوری، اسکولوں اور ہسپتالوں پر حملوں کے ساتھ ساتھ دیگر سنگین خلاف ورزیوں کو روکا جاسکے‘۔
انسانی حقوق کے نگرانوں کا کہنا ہے کہ بچوں کی اموات کے تازہ ترین شواہد میں جنوری کے آخر میں اتحادی افواج کے فضائی حملوں میں مارے گئے کم از کم 80 افراد میں تین بچے بھی شامل ہیں، یہ بظاہر عام شہری تھے۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال کے مطابق یمن میں 2 ہزار 500 سے زیادہ اسکول ناقابل استعمال ہیں، جن میں سے کچھ تباہ ہو چکے ہیں اور کچھ پناہ گزینوں کے کیمپوں یا فوجی مراکز میں تبدیل ہوچکے ہیں۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی خصوصی نمائندہ برائے اطفال اور مسلح تنازعات ورجینیا گامبا نے ایک بیان میں کہا کہ ’اس سفر کا سب سے مشکل حصہ اب شروع ہوا ہے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’ایکشن پلان کو مکمل طور پر لاگو کیا جانا چاہیے اور یمن میں بچوں کے تحفظ کو بہتر بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کی طرف لے جانا چاہیے‘۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ جنگ نے ایک لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد کو ہلاک اور لاکھوں کو بے گھر کیا ہے، جس سے دنیا کا بدترین انسانی بحران پیدا ہوا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: گرلز سکولوں کو دھمکیوں سے ہزاروں طالبات کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ
11/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
کرم میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی، افغان شہری سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26286 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9119 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C