یمن: حوثیوں نے اقوام متحدہ کے 43 ملازمین پر مقدمہ چلا دیا
👁️ 250 بار دیکھا گیا
یمن: حوثیوں نے اقوام متحدہ کے 43 ملازمین پر مقدمہ چلا دیا
صنعاء (ڈیلی اردو/روئٹرز) یمن میں حوثی باغیوں کی حکومت کے قائم مقام وزیر خارجہ عبد الواحد ابو راس نے کہا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملے میں اعلیٰ حوثی رہنماؤں کی ہلاکت کے الزام میں گرفتار اقوام متحدہ کے 43 مقامی اہلکاروں پر مقدمہ چلایا جائے گا۔
اگست میں ایران نواز حوثی حکومت کے وزیر اعظم اور کئی وزراء اسرائیلی فضائی حملے میں ہلاک ہوئے تھے۔ یہ پہلا واقعہ تھا جس میں حوثی انتظامیہ کے متعدد سینئر عہدیدار مارے گئے۔
اقوام متحدہ نے بارہا ان الزامات کو مسترد کیا ہے کہ اس کے عملے یا سرگرمیوں کا اس حملے سے کوئی تعلق تھا۔ عبد الواحد ابو راس نے روئٹرز سے گفتگو میں کہا، ’’سکیورٹی اداروں کے تمام اقدامات عدالتی نگرانی میں کیے گئے اور پراسیکیوشن کو ہر مرحلے سے آگاہ رکھا گیا۔‘‘ ان کے مطابق، ’’چونکہ پراسیکیوشن مکمل طور پر باخبر ہے، اس لیے اب یہ عمل اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے، جس کے نتیجے میں عدالتی فیصلے سامنے آئیں گے۔‘‘
حوثی وزیر نے الزام لگایا کہ عالمی خوراک پروگرام (WFP) کے ایک سیل نے حکومت کو نشانہ بنانے میں براہ راست کردار ادا کیا۔
اسرائیلی فضائی حملوں میں حوثی حکومت کے وزیر اعظم احمد غالب ناصر الرہوی بھی ہلاک ہوئے تھے۔
ورلڈ فوڈ پروگرام نے اس معاملے پر تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا، تاہم اقوام متحدہ نے ان الزامات کو پہلے ہی بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس کا عملہ کسی بھی جاسوسی سرگرمی میں ملوث نہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق حوثیوں کے قبضے میں کم از کم 59 اہلکار موجود ہیں۔ ادارے نے ان گرفتاریوں کو ’’من مانا حراستی اقدام‘‘ قرار دیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
تمام گرفتار شدگان یمنی شہری ہیں اور ملکی قانون کے تحت انہیں سزائے موت کا سامنا ہو سکتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ تازہ گرفتاریاں اُس وقت ہوئیں جب حوثی فورسز نے گزشتہ اتوار کو صنعاء میں اقوام متحدہ کے کئی دفاتر پر چھاپے مارے۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ حوثیوں کے یہ اقدامات یمن میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی فراہمی کو ’’انتہائی مشکل‘‘ بنا رہے ہیں۔
حوثی باغیوں نے 2014 سے یمن کے بڑے حصے، بشمول دارالحکومت صنعاء، پر قبضہ کر رکھا ہے۔ سات اکتوبر 2023 کو حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد غزہ میں جاری جنگ کے دوران حوثیوں نے فلسطینی گروہ سے یکجہتی کے اظہار کے لیے عالمی جہاز رانی کے راستوں پر حملے کیے اور اکثر اسرائیل کی جانب میزائل فائر کیے، جنہیں زیادہ تر ناکام بنا دیا گیا۔
اسرائیل نے حماس کے حملوں کے بعد ایران کے اتحادی گروہوں، بشمول حوثیوں، کے خلاف وسیع فوجی کارروائیاں شروع کر دی تھیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5104 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C