یمن وار: امریکی سینیٹرز نے سعودی عرب کو اسلحہ فروخت کی تجویز مسترد کردی
👁️ 94 بار دیکھا گیا
یمن وار: امریکی سینیٹرز نے سعودی عرب کو اسلحہ فروخت کی تجویز مسترد کردی
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی سینیٹرز نے اعلان کیا ہے کہ سینیٹرز کے گروپس نے جو بائیڈن حکومت کے سعودی عرب کو اسلحہ فروخت کرنے کے فیصلے کی مخالفت کی ہے کیونکہ ریاض یمن کی جنگ متنازعہ کردار ادا کر رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق سعودی عرب امریکی اسلحے کا سب سے بڑا خرید کنندہ ہے۔
سینٹرز نے امریکا کی جانب سے سعودی عرب کو 65 کروڑ ڈالر کے اسلحے کی تجویز مستردکردی، یہ تجویز ریپبلکن جماعت کے رینڈ پاؤل اور مائیک لی کی جانب سے پیش کی گئی تھی ان کے ساتھ برنی سینڈر بھی شامل تھے، جو ڈیموکریکٹ پارٹی کے رہنما ہے۔
دریں اثنا امریکا کے دیگر قانون ساز تصورکرتے ہیں کہ سعودی عرب مشرق وسطیٰ میں امریکا کا اہم شراکتدار ہے، انہوں نے سعودی عرب کے یمن میں جاری جنگ میں ملوث ہونے پر تنقید کی اور اس جنگ کو دنیا کا تباہ کن انسانی بحران تصور کیا جاتا ہے۔
انہوں نے بغیر اس تصدیق کے کہ امریکا کے دفاعی آلات کسی شہری کو قتل کرنے میں استعمال نہیں ہوں گے سعودی عرب سے کسی بھی قسم کی دفاعی فروخت کی منظوری سےانکار کردیا۔
سماجی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی منصوبہ بندی اقوام متحدہ کے تفتیش کاروں کے احکامات سے بالکل مخالف ہے، جنہوں نے ریاض کے اتحاد اور حوثی باغیوں کی تحریک سے یمن میں جنگی جرائم بڑھنے کی دستاویز پیش کی ہے۔
سعودی عرب کے لیے منظور کیے گیے پیکج میں اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کنٹینر کے ساتھ 280 اے آئی ایم -120-سی 7 / سی ایٹ ایڈوانس میڈیم رینج کے فضائی میزائل ( اے ایم آر اے اے ایم)، 596 ایل اے یو-128- میزائل ریل لاؤنچرز (ایم آر ایل) شامل کرے گا۔
اس پیکج میں مدد کے لیے آلات، پرزے ، امریکی حکومت کے کنٹریکٹر انجینئر اور تکنیکی حمایت شامل ہوگی۔
رینڈ پاؤل نے مشترکہ بیان میں کہا کہ ’یہ معاہدہ مشرق وسطیٰ میں فروخت اسلحے کی دوڑ میں اضافہ اور فوجی ٹیکنالوجیز کو خطرے میں ڈال کرسکتا ہے‘۔
برنی سینڈر نے کہا کہ جیسا کہ سعودی عرب مسلسل یمن کی تباہ کن جنگ میں ملوث ہےاور اپنے شہریوں پر دباؤ ڈال رہا ہے، تو ہمیں انہیں مزید اسلحہ فراہم نہیں کرنا چاہیے۔
خیال رہے کہ یہ میزائل ریتھیون ٹیکنالوجی سے بنائے جاتے ہیں۔
جوبائیڈن انتظامیہ نے کہا ہے کہ انہوں نے خلیجی اتحادیوں کو دفاعی ہتھیار فروخت کرنے کی پالیسی اختیار کی ہے۔
جب اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے اسلحہ فروخت کرنے کی تجویز منظور کی تو ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ فروخت حکومت کے عزم کی نشاندہی کرتی ہے کہ یمن میں تصادم کو ختم کرتے ہوئے سفارت کاری کو فروغ دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ فضائی میزائل سعودی عرب کو اس لیےفروخت کیے جارہے ہیں تاکہ سلطنت ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے فضائی حملوں سے اپنا دفاع کر سکے۔
یہ ضروری نہیں کہ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی منظوری دستخط شدہ معاہدے کی طرف اشارہ کرتی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8829 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4561 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3271 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2451 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1898 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C