یمن کے قریب تیل کا جہاز میزائل حملے کا نشانہ
👁️ 133 بار دیکھا گیا
یمن کے قریب تیل کا جہاز میزائل حملے کا نشانہ
لندن (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے ایف پی) یمنی ساحلوں کے قریب ایک بحری آئل ٹینکر کو میزائل سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ یہ جہاز یمنی حوثی باغیوں کے زیرقبضہ موخا شہر کے قریب میزائل حملے کا ہدف بنایا گیا۔
میری ٹائم سکیورٹی کمپنی ایمبرے کے مطابق آبنائے باب المندب کے قریب حوثی باغیوں کے زیرقبضہ شہر موخا سے دس ناٹیکل میل دور اس آئل ٹینکر پر ”حملہ‘‘ کیا گیا۔ ایمبرے کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، ”میزائل حملے کے بعد اس جہاز کے اسٹیئرنگ گیئر فلیٹ پر آگ بھڑک اٹھی۔‘‘
برطانوی بحریہ کی میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے اس سے قبل بتایا تھا کہ ایکبحری جہاز ‘نامعلوم شے لگنے سے معمولی نقصان کا شکار ہوا ہے‘‘۔
برطانیہ کی میری ٹائم ٹریڈ آپریشن ایجنسی (یو کے ایم ٹی او) کے مطابق، ”جہاز اور عملہ محفوظ ہیں اور مقررہ بندرگاہی منزل کی جانب رواں دواں ہیں۔‘‘
واضح رہے کہ غزہ ميں جنگ کے آغاز سے یمن میں متحرک ایران نواز حوثی باغی بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔ حوثی باغی اب تک ایسے درجنوں حملے کر چکے ہیں جن کے رد عمل ميںبحری تجارتی راستے کے تحفظ کے لیے امریکہ اور برطانیہ کئی بار یمن میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے بھی کر چکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 32 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 28 بار دیکھا گیا
اسحاق ڈار کے ایرانی اور مصری وزرائے خارجہ سے رابطے، سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت
18/October/2026 👁️ 37 بار دیکھا گیا
ایران کی آبنائے ہرمز 6 روز میں کھولنے کی پیشکش، امریکا سے شرائط قبول کرنے کا مطالبہ
18/October/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
مصر کا سعودی عرب کی حمایت کا اعلان، دفاع اور سلامتی کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش
18/October/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی تین کارروائیاں، بی ایل اے سے وابستہ 8 مبینہ دہشت گرد ہلاک، 490 کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد
18/October/2026 👁️ 31 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5471 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C