یوم القدس: مسجدِ اقصیٰ میں اسرائیلی پولیس سے جھڑپ، 205 فلسطینی زخمی
👁️ 138 بار دیکھا گیا
یوم القدس: مسجدِ اقصیٰ میں اسرائیلی پولیس سے جھڑپ، 205 فلسطینی زخمی
غزہ (ڈیلی اردو) کل جمعہ رات دیر گئے اسرائیلی سیکیورٹی فورسز نے قبلہ اول مسجد اقصیٰ کے اندر مسلمان نمازیوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کل جمعہ کو اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کےدرمیان تصادم اس وقت شروع ہوا جب اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد مسجد اقصیٰ کے احاطے میں داخل ہوئی۔
At least 205 Palestinians injured in night-time clashes at Islam’s third-holiest site and around East Jerusalem, say Palestinian medics https://t.co/3vK7OApRuL pic.twitter.com/MHg8CFmgFt
— Al Jazeera English (@AJEnglish) May 8, 2021
اسرائیلی فورسز نے مسلمانوں کے مقدس ترین مقام کی بے حرمتی کرتے ہوئے جوتوں سمیت مسجد اقصیٰ کی حدود میں داخل ہو کر نمازیوں کو دستی بموں اور آنسو گیس کے ذریعے منتشر کرنے کی کوشش کی، نمازیوں کو عبادات سے روکے جانے پر مسجد کا احاطہ میدان جنگ میں بدل گیا، جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی جبکہ متعدد افراد کےشہید ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
ہلال احمر فلسطین کے مطابق تنظیم کے طبی عملے نے مسجد اقصیٰ میں زخمی ہونے والے 200 افراد کو طبی امداد فراہم کی جب کہ 80 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔
فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے نے مسجد اقصیٰ میں نہتے فلسطینی نمازیوںپر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے القدس میں فلسطینیوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
محمود عباس نے قبلہ اول میں فلسطینی روزہ داروں پر وحشیانہ تشدد کی ذمہ داری اسرائیل پر عاید کی اور کہا کہ القدس اور مسجد اقصیٰ میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کا ذمہ دار اسرائیل ہے۔
ایک ٹی وی چینل کو دیئے گئے بیان میں صدر عباس نے کہا کہ انہوں نے اقوام متحدہ میں فلسطین کے مندوب سے کہا ہے کہ وہ القدس اور مسجد اقصیٰ کی صورت حال پرسلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی کوشش کریں۔
انہوں نے کہا کہ ہم مسجد اقصیٰ میں اپنے بہادر شہریوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ عالمی برادری سے ہمارا پرزور مطالبہ ہے کہ القدس میں فلسطینیوں کو ہرممکن تحفظ فراہم کیا جائے۔
دریں اثنا سعودی عرب نے مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی فوج کی پرتشدد کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کی طرف سے جارہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں نہتے فلسطینی نمازیوں کے خلاف طاقت کا استعمال اور فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے زبردستی نکال باہر کرنے کی پالیسی ناقابل قبول ہے۔
خیال رہے کہ مقبوضہ یروشلم گذشتہ کئی سال سے تشدد کا شکار ہے مگر کل جمعہ کے روز پیش آنے والے پرتشدد واقعات زیادہ تشویشناک اور غیرمعمولی ہیں۔
دوسری جانب فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق کل جمعۃ الوداع کے موقعے پر اسرائیلی ریاست کی عاید کردہ پابندیوں کے باوجود 70 ہزار فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
شام : جنگی باقیات کا خطرہ برقرار، ہر چھ گھنٹے میں ایک ہلاکت یا زخمی ہونے کا واقعہ
02/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
کراچی : ٹی ٹی پی کے دو مبینہ دہشتگرد گرفتار، دستی بم برآمد
02/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
شام : کرد خواتین جنگجوؤں کا فوج میں شمولیت کا مطالبہ مسترد، متبادل راستے کی تلاش
02/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر حملہ، فلپائن کے 2 ملاح ہلاک
02/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26266 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15514 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11794 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9093 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7380 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5060 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C