یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے امریکی صدر ٹرمپ اور روسی صدر پوٹن مذاکرات پر رضامند
👁️ 107 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے امریکی صدر ٹرمپ اور روسی صدر پوٹن مذاکرات پر رضامند
واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے پی/اے ایف پی/ڈی پی اے) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے ولادیمیر پوٹن سے فون پر طویل بات کی اور روسی صدر نے یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات شروع کرنے پر اتفاق کیا۔ بات چیت کے لیے وہ سعودی عرب میں روسی صدر سے ملاقات کریں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو انکشاف کیا کہ انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے فون پر طویل بات کی جنہوں نے یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے بات چیت شروع کرنے پر اتفاق کیا۔
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں کہا کہ انہوں نے اور پوٹن نے فون پر طویل بات چیت کی جس میں انہوں نے تنازعہ کو ختم کرنے کے لیے ” مل کر، بہت قریب سے کام کرنے” کا عزم کیا ہے اور شاید وہ ذاتی طور پر ایک دوسرے کے ممالک میں ملاقات کریں گے۔”
ٹرمپ نے مزید کہا، “ہم نے اپنی متعلقہ ٹیموں کو فوری طور پر مذاکرات شروع کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے، اور ہم یوکرین کے صدر زیلنسکی کو فون کرکے بات چیت سے آگاہ کریں گے، جو میں ابھی کروں گا۔”
ٹرمپ نے کہا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ اس میں بہت زیادہ وقت نہیں لگے گا اور مزید کہا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، جنہوں نے اس ہفتے روس اور امریکہ کے قیدیوں کے تبادلے میں کلیدی کردار ادا کیا، بھی اس میں شامل ہوں گے۔
یہ پیش رفت روس کی جانب سے امریکی ٹیچر مارک فوگل کی رہائی کے بعد عمل میں آئی ہے جسے ٹرمپ انتظامیہ نے یوکرین کے اندر ان کے بقول ایک خوفناک جنگ کے خاتمے کی جانب درست سمت میں آگے بڑھنے کی علامت قرار دیا تھا۔
ٹرمپ نے بعد میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کو فون کیا۔
زیلنسکی نے اس کے بعد کہا کہ ان کی ٹرمپ کے ساتھ “بامعنی” گفتگو ہوئی جس میں انہوں نے پوٹن کے ساتھ اپنی بات چیت کی “تفصیلات شیئر کیں”۔
یوکرین کیلئے دھچکا؟
اس پیش رفت نے ان خدشات کو جنم دیا ہے کہ یوکرین کو اپنی قسمت خود طے کرنی ہو گی اور وہ بات چیت سے باہر رہ جائے گا۔ ٹرمپ نے کہا تھا کہ کییف کی نیٹو میں شمولیت کی خواہش “عملی” نہیں ہے۔ دوسری طرف ماسکو یوکرین کی نیٹو میں شمولیت کے خلاف ہے۔
تاہم ٹرمپ، جو تقریباً تین سال سے جاری جنگ کے فوری خاتمے پر زور دے رہے ہیں، نے اس بات کی تردید کی کہ یوکرین کو دو جوہری ہتھیاروں سے لیس سپر پاورز کے درمیان براہ راست مذاکرات سے خارج کیا جا رہا ہے۔
ادھرامریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے بدھ کے روز نیٹو کے اجلاس میں کہا کہ کوئی بھی امن عمل، یہ بات تسلیم کرتے ہوئے شروع کرنا چاہیے کہ یوکرین کے روس کے قبضے میں جانے والی اپنی زمین کو دوبارہ حاصل کرنا یا نیٹو میں شامل ہونا حقیقت پسندانہ مقاصد نہیں ہیں۔ تاہم یورپ کی طرح واشنگٹن بھی ایک خودمختار اور خوش حال یوکرین کا حامی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ واشنگٹن روس کے ساتھ کسی بھی امن معاہدے کے تحت یوکرین میں اپنی فوج نہیں بھیجے گا۔
یوکرین میں اسے ایک بڑی مایوسی کے طور پر دیکھا جارہا ہے لیکن ان سب کے باوجود، زیلنسکی نے ایک جرات مند چہرہ پیش کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ان کی ٹرمپ کے ساتھ “بامعنی گفتگو” ہوئی ہے، جس میں “امن کے حصول کے مواقع” اور کییف کی ٹیم کی سطح پر مل کر کام کرنے کی تیاری کی بات شامل تھی۔
انہوں نے کہا، ” میں صدر ٹرمپ کا مشکور ہوں۔”
کریملن کا ردعمل
کریملن نے کہا کہ صدر پوٹن اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان بات چیت تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا، “ایک ساتھ کام کرنے کا وقت آگیا ہے” اور پوٹن نے ٹرمپ کو ماسکو آنے کی دعوت دی ہے۔
کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ ٹرمپ اور پوٹن کے درمیان ہونے والی گفتگو میں مشرق وسطی اور ایران سمیت متعدد موضوعات کا احاطہ کیا گیا لیکن یوکرین مرکزی توجہ کا مرکز تھا۔
پیسکوف نے کہا کہ ٹرمپ نے دشمنی کے فوری خاتمے اور پرامن تصفیہ پر زور دیا اور اس کے جواب میں صدر پوٹن نے تنازعہ کی بنیادی وجوہات کو دور کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ٹرمپ سے اتفاق کیا کہ امن مذاکرات کے ذریعے ایک طویل مدتی تصفیہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔
خیال رہے کہ بیس جنوری کو اقتدار سنبھالنے سے پہلے ٹرمپ نے وعدہ کیا تھا کہ یوکرین جنگ “24 گھنٹوں کے اندر” ختم کر دی جائے گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 137 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26284 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15530 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11818 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9116 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7404 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5121 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C