یوکرین: روسی فوج نے کریمنا شہر پر قبضہ کرلیا
👁️ 22 بار دیکھا گیا
یوکرین: روسی فوج نے کریمنا شہر پر قبضہ کرلیا
کیف (ڈیلی اردو) روسی فوج نے یوکرین کے شہر کریمنا پر قبضہ کرلیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی افواج نے یوکرین پر تازہ حملوں کے بعد مشرقی یوکرین کے شہر کریمنا پر قبضہ کرلیا جس کے بعد یوکرین کی فوج شہر سے باہر نکل گئی ہے۔
کریمنا کے گورنر نے شہر پر روسی فوج کے قبضے کی تصدیق کی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی حملے سے پہلے یوکرین کے مشرقی شہر کریمنا کی آبادی 18 ہزار تھی جب کہ مشرقی یوکرین پر ڈونباس کے علاقے میں تازہ روسی حملے کے بعد کریمنا روس کے قبضے میں آنے والا پہلا شہر ہے۔
کریمنا کے گورنر کا کہنا تھا کہ شہر اب روس کے قبضے میں ہے اور اس کی افواج شہر میں داخل ہوچکی ہیں، ہمارے دفاعی اہلکار پیچھے ہٹ گئے ہیں اورانہوں نے روسی فوج سے لڑنے کے لیے نئی جگہ پر پوزیشن لے لی ہے۔
گورنر کریمنا نے شہر پرروسی قبضے کا وقت بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ روسی فوج نے شہرپر ہر طرف سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں عام شہریوں سمیت ہلاکتوں کی تعداد کا اندازہ لگانا ناممکن ہے تاہم ہمارے پاس 200 اموات کی مصدقہ اطلاعات ہیں۔
واضح رہے کہ روسی فوج نے رواں برس 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کیا تھا جسے روس نے خصوصی ملٹری آپریشن کا نام دیا تھا جب کہ روس کا کہنا تھا کہ اس آپریشن میں عام شہریوں کو نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 171 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 189 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 316 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 165 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4603 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2468 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2119 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C