یوکرین: نیوکلئیر پاور پلانٹ کے معائنے کیلئے عالمی ٹیم روانہ
👁️ 87 بار دیکھا گیا
یوکرین: نیوکلئیر پاور پلانٹ کے معائنے کیلئے عالمی ٹیم روانہ
کیف (ڈیلی اردو/وی او اے/اے پی/اے ایف پی) جوہری امور سے متعلق اقوام متحدہ کے نگران ادارے کے معائنہ کاروں کی ایک ٹیم بدھ کے روز یوکرین کے زاپوریژیا پاور پلانٹ کے لیے روانہ ہوئی تاکہ روسی کنٹرول کے مقام پر سیفٹی اور سیکیورٹی کے مسائل کا جائزہ لیا جا سکے ۔
جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گراسی نے کہا کہ ٹیم ،جس کی وہ قیادت کر رہے ہیں، پلانٹ پر کئی روز گزارے گی اور انہوں نے کہا کہ ان کا مشن ایک” بہت پیچیدہ کارروائی ” ہے ۔
کیف میں انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا ، کہ “ہم ایک جنگی زون میں جا رہے ہیں ۔ ہم مقبوضہ علاقے میں جارہے ہیں ۔ یہ نہ صرف روسی فیڈریشن سے بلکہ جمہوریہ یوکرین سے بھی واضح ضمانتوں کا متقاضی ہے ۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ معائنہ کار جوہری پلانٹ پر ،جسے روسی کنٹرول کے باوجود یوکرینی انجینئرز چلا رہے ہیں، عملے سے بات چیت کریں گے۔ انہوں نے کہا ،” بلا شبہ یہ ان اہم ترین کاموں میں سے ایک ہے جو میں کرنا چاہتا ہوں، اور میں یہ کروں گا”۔
روس اور یوکرین دونوں ایک دوسرے پر اس تنصیب کے قریبی علاقوں پر مسلسل گولہ باری کا الزام عائد کرچکے ہیں اور عالمی رہنما ان خدشات کا اظہار کر رہے ہیں کہ کوئی ایٹمی سانحہ پیش آسکتا ہے۔
آئی اے ای اے کی ٹیم نے منگل کے روز یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی سے ملاقات کی جنہوں نے مطالبہ کیا کہ پلانٹ سے فوجی موجودگی فوری طور پر ختم کی جائے اور اسے مکمل طور پر یوکرین کے کنٹرول میں دے دیا جائے ۔
نیو یارک ٹائمز کے مطابق پلانٹ میں توپوں کی گولہ باری کے آثار دکھائی دیے اور وہ قریبی جنگلات کی آگ کے دھویں سے سیاہ ہو گیا ہے ۔
آئی اے ای اے نے کہا ہے کہ اس کا مشن پلانٹ کو پہنچنے والے نقصان کا اندازہ لگانے، سیفٹی اور سیکیورٹی سسٹمز کی کارکردگی کےتعین، عملے کے حالات کو جانچنے اور ہنگامی حفاظتی سر گرمیوں پر مرکوز ہوگا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 128 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8824 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4548 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3264 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2447 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2085 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1894 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C