یوکرین ڈرون حملے: یورپی یونین ایران پر نئی پابندیاں عائد کرے گی
👁️ 114 بار دیکھا گیا
یوکرین ڈرون حملے: یورپی یونین ایران پر نئی پابندیاں عائد کرے گی
برسلز (ڈیلی اردو/رائٹرز/ڈی پی اے/اے پی/اے ایف پی) یورپی یونین کے سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ ایران پر پابندیوں کا نیا پیکج یوکرین میں حالیہ ڈرون حملوں کے جواب میں تیار کیا گیا ہے۔ تاہم ایران نے روسی افواج کو اسلحہ فراہم کرنے کی تردید کی ہے۔
یورپی یونین کے چار سفارت کاروں اور ایک فرانسیسی اہلکار نے بدھ کے روز بتایا کہ یورپی یونین نے ایسی بعض نئی پابندیوں پر اتفاق کر لیا ہے، جس کے تحت روس کو فراہم کردہ ایرانی ساختہ ڈرون اور یوکرین کے خلاف ان کے استعمال پر، تہران میں حکام کو نشانہ بنایا جا سکے۔
یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ جوسیپ بوریل کی ترجمان نبیلہ مسرالی کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کے پاس اس بات کے ”ثبوت” ہیں کہ روس نے یوکرین کے خلاف جن ڈرونز کا استعمال کیا وہ ایران میں تیار کیے گئے تھے۔ انہوں نے، ”ایک واضح، تیز اور مضبوط یورپی یونین کے رد عمل” کی بات کی۔
یورپی یونین کے رکن ممالک کی جانب سے اس بارے میں 20 اکتوبر جمعرات کی دوپہر سے پہلے ہی ایک باضابطہ اعلان متوقع ہے۔
یوکرین کا کہنا ہے کہ روسی فوج بہت تیزی سے یوکرین کے شہروں پر حملے کے لیے ایرانی ساختہ ”شہید 136” ڈرونز تعینات کر رہی ہے۔
لیکن ایرانی حکومت روسی افواج کو ہتھیار فراہم کرنے کی تردید کر رہی ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے ایف پی نے ایران سے متعلق نئی پابندیوں کی ابتدائی فہرست دیکھی ہے، جس میں ایران کے اعلیٰ فوجی حکام اور ایرانی ڈرون بنانے والی کمپنی کے نام شامل ہیں۔
امریکہ ڈرون سپلائی کو ‘اقوام متحدہ کی خلاف ورزی’ قرار دے رہا ہے
یورپی یونین کا یہ اقدام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بند کمرے کے اجلاس سے عین قبل سامنے آیا۔ یہ اجلاس امریکہ، برطانیہ اور فرانس کی درخواست پر طلب کیا گیا تھا، جس میں ڈرون حملوں پر بات چیت کی درخواست کی گئی تھی۔
امریکہ کا استدلال ہے کہ یوکرین پر ایرانی ساختہ ڈرون حملے سن 2015 میں منظور کی گئی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کی خلاف ورزی ہے۔
اس قرارداد کے تحت ایران کے روایتی ہتھیاروں کی فروخت پر سن 2020 میں اس کی میعاد ختم ہونے تک پابندی عائد کر دی گئی تھی، حالانکہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس کی معیاد میں وسعت دینے کی کافی کوشش بھی کی تھی۔
تاہم واشنگٹن کا کہنا ہے یہ قرارداد اکتوبر 2023 تک کسی بھی ایسی منتقلی پر پابندی جاری رکھنے کی بات کرتی ہے، جو جوہری صلاحیت کے حامل بیلسٹک میزائلوں کو فائدہ پہنچانے کی صلاحیت رکھتی ہو اور جب تک سلامتی کونسل اجازت نہ دے اس وقت تک منتقلی کی اجازت نہیں ہے۔
مغربی حکام کا ماننا ہے کہ یوکرین میں روسی افواج کے زیر استعمال ایرانی ہتھیاروں کی موجودگی اس بات کی علامت ہے کہ تقریباً نو ماہ کی جنگ کے بعد ماسکو کی افواج کے پاس ہتھیار پوری طرح سے ختم ہو چکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8829 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4562 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3271 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2451 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1898 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C