یہودی تقریب پر حملہ: ساجد اور نوید اکرم نے فلپائن میں تربیت حاصل نہیں کی، آسٹریلوی پولیس
👁️ 151 بار دیکھا گیا
یہودی تقریب پر حملہ: ساجد اور نوید اکرم نے فلپائن میں تربیت حاصل نہیں کی، آسٹریلوی پولیس
سڈنی (ڈیلی اردو) آسٹریلوی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ بونڈائی ساحل پر یہودی تقریب پر حملے میں ملوث باپ بیٹے ساجد اور نوید اکرم نے کسی دہشت گرد گروہ سے تربیت حاصل نہیں کی تھی اور یہ حملہ انہوں نے انفرادی طور پر کیا۔
پولیس کے مطابق 50 سالہ ساجد اکرم اور 24 سالہ بیٹے نوید اکرم یکم نومبر کو فلپائن پہنچے تھے، جہاں انھوں نے منیلا میں لینڈ کیا اور اگلے دن داواؤ شہر گئے۔ ان کی سڈنی واپسی 29 نومبر کو ہوئی۔
آسٹریلوی پولیس کا کہنا ہے کہ فلپائن میں انہوں نے 14 دسمبر کے حملے کی کوئی تیاری یا تربیت حاصل نہیں کی تھی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ دونوں افراد مبینہ طور پر اکیلے ہی کارروائی کر رہے تھے اور بہت کم وقت کے لیے ہوٹل سے باہر نکلتے تھے۔
آسٹریلیا میں یہ واقعہ 1996 کے بعد فائرنگ کا سب سے ہلاک خیز واقعہ ہے۔
منگل کو آسٹریلوی فیڈرل پولیس کمشنر کریسی بیریٹ نے کہا کہ فلپائن میں مبینہ حملہ آوروں کی نقل و حرکت کو ٹریک کرنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج آسٹریلوی حکام کے حوالے کر دی گئی ہے، اور ابتدائی تجزیے سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ دونوں افراد کسی بڑے دہشت گرد نیٹ ورک کا حصہ نہیں تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ دونوں افراد فلپائن سیاحت کے لیے نہیں گئے تھے، تاہم تحقیقات جاری ہیں اور نئے شواہد سامنے آ سکتے ہیں۔
اس سے قبل آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانیز نے کہا تھا کہ دونوں حملہ آور داعش کے نظریات سے متاثر تھے۔
حملے کے بعد ساجد پولیس کی فائرنگ میں ہلاک ہوا جبکہ نوید پولیس کی تحویل میں ہیں اور انہیں قتل اور دہشت گردی کے مقدمات میں اپریل میں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
فلپائن کے امیگریشن بیورو کے مطابق ساجد اکرم نے انڈین پاسپورٹ پر فلپائن میں داخلہ لیا جبکہ نوید کے پاس آسٹریلوی پاسپورٹ تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8829 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4561 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3271 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2451 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1898 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C