شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بارودی سرنگ کا ماسٹر مائنڈ سمیت دو دہشت گرد ہلاک
👁️ 56 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بارودی سرنگ کا ماسٹر مائنڈ سمیت دو دہشت گرد ہلاک
شمالی وزیرستان، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بارودی 2 دہشتگرد ہلاک اور ایک گرفتار
راولپنڈی + میران شاہ (نمائندہ ڈیلی اردو/دین محمد وزیر) شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک جب کہ ایک کو گرفتار کرکے دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنادی۔
پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن میں 2 دہشت گردوں کو ہلاک جب کہ ایک کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق مارے گئے دہشت گرد متعدد معصوم شہریوں کو مار چکے ہیں اور یہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر 25 سے زائد حملوں میں بھی ملوث تھے، مقامی افراد کے قتل، اغوا اور بھتہ خوری میں بھی ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گرد مزید 25 دہشت گردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے اور ان میں سے ایک بارودی سرنگوں کا اور ایک آئی ای ڈیز تیار کرنے کا ماہر تھا تاہم سیکیورٹی فورسز نے بر وقت کارروائی کرکے دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنادی۔
نمائندہ ڈیلی اردو کے مطابق قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے علاقے محمد خیل میں پا کستانی فوج کا کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے منسلک دہشتگردوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا، چھاپے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد انور ماما عرف ملنگ اور شمروز عرف میدانی ہلاک ہوگئے۔ جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ چھاپہ انور کے گھر میں حساس اطلاعات کی بنا پر مارا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
خاران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 9 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
ہنگو: ٹل میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11809 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9103 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7394 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5092 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C