24/November/2019

‏لکی مروت: کبڈی میچ کے دوران فائرنگ سے 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق، 4 زخمی

👁️ 51 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
‏لکی مروت: کبڈی میچ کے دوران فائرنگ سے 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق، 4 زخمی

‏لکی مروت: کبڈی میچ کے دوران فائرنگ سے 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق، 4 زخمی

لکی مروت (نمائندہ ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں کبڈی میچ کے دوران پرانی دشمنی پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 4 بچے زخمی ہوگئے۔  

تفصیلات کے مطابق لکی مروت میں تھانہ تجوڑی کی حدود میں کبڈی میچ کے دوران سابقہ دشمنی کی عداوت پر ادم زائی کے رہائشی رضوان عرف گڈ اور عمل خان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ میں 3 افراد جابحق اور 4 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق خان کلی میں بچوں کا کبڈی میچ جاری تھا کہ مخالف گروپ نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جب کہ 7 بچے زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا تاہم 2 بچے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں 5 اور 8 سال کے 2 بچے بھی شامل ہیں جن کی شناخت رضوان والد شوکت، حمد جرار والد حمیداللہ، افنان والد شیرعالم کے ناموں سے ہوئی، جبکہ زخمیوں میں ہدایت اللہ والد سیف اللہ، عمل خان والد غازی مرجان، محمد خان والد سعد اللہ اور رحمان اللہ والد نواب خان شامل ہیں۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور فائرنگ کرنے والے افراد کی تلاش شروع کردی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C