12 اکتوبر 1999: جب فوج نے نواز شریف حکومت کا تختہ الٹ دیا
👁️ 242 بار دیکھا گیا
12 اکتوبر 1999: جب فوج نے نواز شریف حکومت کا تختہ الٹ دیا
اسلام آباد (ڈیلی اردو/ ڈوئچے ویلے) 12 اکتوبر 1999ء پاکستان کی سیاسی تاریخ کا ایک سیاہ دن ہے۔ اس روز فوجی آمر جنرل پرویز مشرف نے ملکی وزیر اعظم نواز شریف کی منتخب حکومت کا تختہ الٹ کر انہیں گرفتار کر لیا تھا۔
نواز شریف کی مخالف سیاسی جماعتوں نے منتخب حکومت کے خاتمے پر مٹھائیاں تقسیم کی تھیں لیکن پھر وقت گزرنے کے ساتھ ہی سب کو اپنی غلطی کا احساس بھی ہو گیا تھا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق 12 اکتوبر 1999 کا سانحہ دراصل کارگل کی جنگ کی وجہ سے نواز شریف اور جنرل پرویز مشرف کے درمیان شروع ہونے والی لڑائی کا نقطہ عروج تھا، کیونکہ نواز شریف کارگل میں مہم جوئی کے بعد پرویز مشرف کی مرضی کے خلاف امریکا گئے تھے اور انہوں نے فوجی دستے واپس بلانے کے احکامات جاری کر دیے تھے، جس سے فوج میں بے چینی پھیل گئی تھی۔ پھر بالآخر یہی بے چینی حکومت اور فوج کے درمیان سرد جنگ کی شکل اختیار کر گئی تھی۔
‘وزیر اعظم معافی مانگنے امریکا جارہا ہے‘
جب پاکستان میں تیار کی گئی آگسٹا آبدوز کی افتتاحی تقریب کے لیے جنرل پرویز مشرف بطور آرمی چیف کراچی آئے، تو انہو نے غیر رسمی بات چیت میں یہ بھی کہا تھا کہ نواز شریف امریکا جانے والے ہیں۔ تب ان کے الفاظ تھے، ”تمہارا وزیر اعظم معافی مانگنے امریکا جا رہا ہے۔‘‘
بارہ اکتوبر کو اسلام آباد میں کیا ہوا تھا؟
وزیر اعظم نواز شریف نے سری لنکا کے دورے پر گئے ہوئے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل پرویز مشرف کو برطرف کر کے جنرل ضیاء الدین بٹ کو نیا آرمی چیف مقرر کر دیا، لیکن نئے آرمی چیف کا فوج کے جنرل ہیڈکوارٹرز کا دورہ ابھی باقی تھا۔ پرویز مشرف جو وطن واپسی کے لیے روانہ ہو چکے تھے، ان کے طیارے کو ملک میں کہیں بھی اترنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا گیا تھا۔ پھر اچانک فوجی جوان وزیر اعظم ہاؤس کے گیٹ پھلانگ کر اندر داخل ہو گئے، فوج کی جانب سے وزیر اعظم سے استعفٰی طلب کیا گیا اور انکار پر نواز شریف کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔
اللہ سب خیر کرے گا، کورکمانڈر عثمانی
اسلام آباد کی طرح کراچی میں بھی ٹی وی اور ریڈیو سمیت دیگر اہم تنصیبات پر فوج تعینات کر دی گئی تھی۔ کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل مظفر حسین عثمانی پرویز مشرف کو لینے ایئر پورٹ پہنچے تو آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل محمود بھی وہاں پہنچ چکے تھے۔ ضیاء الدین بٹ کے مطابق کور کمانڈر عثمانی پرویز مشرف کا استقبال کرنے ایئر پورٹ نہیں جانا چاہتے تھے، مگر نئے آرمی چیف کی ہدایت پر وہ ایئر پورٹ گئے تھے۔
یہ اسی وقت کی بات ہے کہ تب راقم الحروف کی جنرل عثمانی سے ایئر پورٹ لاؤنج میں ملاقات ہوئی تھی، تو وہ صرف یہ کہہ کر کنٹرول ٹاور کی طرف بڑھ گئے تھے، ”اللہ خیر کرے گا۔‘‘ کنٹرول ٹاور میں جنرل عثمانی اور جنرل محمود کی ملاقات ہوئی اور طیارے کو لینڈنگ کے لیے رن وے خالی رکھنے کی ہدایت جاری کر دی گئی تھی۔
طیارے سے باہر آنے پر پرویز مشرف خاصے پرسکون اور مطمئن دکھائی دے رہے تھے۔ ایئر پورٹ پر موجود دونوں جرنیلوں نے طیارے سے اترنے پر پرویز مشرف کو سلیوٹ کیا تھا، جس کے بعد سب واضح ہوگیا تھا کہ تب ملک کی کمان کس کے ہاتھ میں تھی۔
طیارہ اغوا سازش کیس
جنرل پرویز مشرف نے نواز شریف، شہباز شریف اور ان کے دیگر ساتھیوں کے خلاف طیارہ اغوا کرنے کی سازش کا کیس بنایا۔ یہ مقدمہ غیر معمولی طور پر طیارے میں سوار پرویز مشرف یا کسی دوسرے مسافر کی مدعیت میں درج کیے جانے کے بجائے زمین پر موجود ایک فوجی افسر کی درخواست پر درج کیا گیا تھا۔ مقدمہ کئی برس تک انسداد دہشت گردی کی عدالت میں زیر سماعت رہا، جس میں زیادہ سے زیادہ سزا موت کی ہو سکتی تھی۔ مگر نواز شریف، شہباز شریف، شاہد خاقان عباسی اور سینیٹر سیف الرحمان کو عمر قید کی سزائیں سنائی گئیں۔ قانونی ماہرین کہتے ہیں اگر کسی جرم کی سزا موت ہو تو مجرم کو عمر قید کی سزا سنائے جانے کو مجرم کی فتح سے ہی تعبیر کیا جاتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 184 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 189 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8845 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4593 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2465 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2113 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1914 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C