بنوں: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
👁️ 69 بار دیکھا گیا
بنوں: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
بنوں(ڈیلی اردو ) خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں تھانہ مندان کی حدود میں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے ایک پولیس اہلکار کو ہلاک کر دیا۔
ڈیلی اردو کے مطابق بنوں ریجنل پولیس افسر کے ترجمان خانزالہ قریشی نے میڈیا کو بتایا ’پولیس کانسٹیبل خانزیب اپنی موٹر سائیکل پر ڈیوٹی کے لیے جارہے تھے جب انہیں اصغر فیول اسٹیشن کے قریب نامعلوم حملہ آوروں نے روکا اور اچانک ان پر فائرنگ شروع کردی۔
ان کا کہنا تھا کہ شدید فائرنگ کے باعث پولیس اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگیا، واقعے کے فوراً بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور ہلاک کانسٹبل کی لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بنوں منتقل کیا۔
پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بنوں کے ضلعی پولیس افسر (ڈی پی او) سلیم عباس کلاچی نے بھی بعد میں جائے وقوع کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جگہ کا تفصیلی معائنہ کیا اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سخت ہدایات جاری کیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ڈی پی او خود دیگر پولیس اہلکاروں کے ہمراہ علاقے میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے جاری آپریشن میں شریک تھے۔
ڈی پی او نے بیان میں کہا ’جب تک اس واقعے میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں نہیں لایا جاتا، ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے‘۔
گزشتہ ہفتے ضلع بنوں کے سپینہ تانگی چشمہ کے علاقے میں دہشت گردوں سے مسلح جھڑپ کے دوران انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ کے 3 اہلکار ہلاک اور 2 دیگر زخمی ہو گئے تھے۔
اس واقعے سے ایک روز قبل، کوٹ عادل کے قریب فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک جب کہ 2 پولیس اہلکار، جن میں ایک افسر بھی شامل تھا، زخمی ہو گئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 134 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 148 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4567 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2456 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2100 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1902 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C