غزہ میں امدادی مرکز کے قریب فائرنگ، 31 افراد ہلاک، 175 زخمی
👁️ 195 بار دیکھا گیا
غزہ میں امدادی مرکز کے قریب فائرنگ، 31 افراد ہلاک، 175 زخمی
غزہ (ڈیلی اردو/اے پی/رائٹرز/ڈی پی اے) غزہ پٹی میں موجود ریڈ کراس کے فیلڈ ہسپتال اور عینی شاہدین کے مطابق امریکہ اور اسرائیل کی حمایت یافتہ ایک تنظیم کے امدادی مرکز کے قریب فائرنگ سے دو درجن سے زائد افراد ہلاک اور ڈیڑھ سو سے زائد زخمی ہو گئے۔
امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کی اطلاعات کے مطابق غزہ میں عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے ہجوم پر اس وقت فائرنگ کی، جب وہ امدادی مرکز سے تقریباﹰ ایک کلومیٹر کے فاصلے پر تھے۔
حماس کے زیر انتظام غزہ کی وزارت صحت کے مطابق کم از کم 31 افراد ہلاک اور تقریباﹰ 175 افراد زخمی ہو گئے۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ وہ جنوبی غزہ میں رفح کے امدادی مرکز کے پاس ہونے والے نقصان سے آگاہ نہیں، جب کہ غزہ ہیومینیٹیریئن فاؤنڈیشن (جی ایچ ایف) کے ترجمان نے کہا کہ یہ رپورٹیں “غلط اور من گھڑت” ہیں۔
امداد کی ‘متنازعہ تقسیم’
مرکوزہ امدادی مرکز کا انتظام امریکہ اور اسرائیل کی حمایت یافتہ تنظیم غزہ ہیومینیٹیریئن فاؤنڈیشن (جی ایچ ایف) سنبھال رہی ہے، جو پورے غزہ میں مخصوص مقامات پر خوراک تقسیم کرتی ہے۔ اسرائیل نے امداد تقسیم کرنے کا یہ منصوبہ حماس پر امداد چوری کرنے کا الزام عائد کرنے کے بعد ترتیب دیا تھا، جس سے یہ گروپ انکار کرتا ہے۔
جی ایچ ایف نے کہا کہ اس نے اتوار یکم جون کو “بغیر کسی رکاوٹ کے” ضرورت مندوں تک امداد پہنچائی اور اس نے اپنے کسی مرکز کے ارد گرد افراتفری اور فائرنگ کی اطلاعات کی تردید بھی کی ہے۔ یہ امدادی مراکز اسرائیلی فوجی علاقوں میں واقع ہیں، جہاں تک آزادانہ رسائی محدود ہے۔
‘قحط کا خطرہ’
اقوام متحدہ کی ایجنسیاں اور بڑے امدادی گروپ امداد کی تقسیم کے اس نئے نظام پر تنقید کر رہے ہیں اور وہ جی ایچ ایف کے ساتھ کام کرنے سے انکار بھی کر چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے یہ بنیادی انسانی اصولوں کی خلاف ورزی ہے کیونکہ اس طرح اسرائیل اپنی مرضی کے مطابق امداد وصول کرنے والوں کا انتخاب کر سکتا ہے۔
اس کے علاوہ یہ طریقہ لوگوں کو امداد تقسیم کرنے والے مقامات پر منتقل ہونے پر مجبور کرتا ہے، جس سے علاقے میں مزید بڑے پیمانے پر نقل مکانی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ ماہرین پہلے ہی خبردار کر چکے ہیں کہ اگر مزید امداد نہ پہنچائی گئی تو ‘علاقے میں قحط کا خطرہ ہے۔’
جنگ بندی کی کوششیں
مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے کہا ہے کہ حماس کا امریکی قیادت میں جنگ بندی کی تجویز پر ردعمل “مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔”
فلسطینی عسکریت پسند گروپ نے عارضی جنگ بندی کی امریکی تجویز کے جواب میں یہ نہیں کہا کہ وہ اس تجویز کو قبول کرتے ہیں، بلکہ یہ کہا کہ وہ اس پر (بات کرنے کے لیے) راضی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے غغزہ میں مستقل جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا۔
وٹکوف نے مزید کہا، “یہ (حماس کا مطالبہ) مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔ حماس کو امریکہ کی طرف سے پیش کردہ فریم ورک کی تجویز کو قبول کرنا چاہیے۔”
وائٹ ہاؤس کے مطابق اسرائیل غزہ جنگ میں عارضی جنگ بندی کی امریکی تجویز کو قبول کر چکا ہے۔ اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ وٹکوف کی طرف سے تیار کردہ منصوبہ 60 دن کی جنگ بندی پر مبنی ہے۔
اسرائیل حماس جنگ کیسے شروع ہوئی؟
سات اکتوبرسن 2023 کو حماس کے جنگجوؤں نے اسرائیلی سرزمین پر حملہ کرتے ہوئے بارہ سو سے زائد افراد کو ہلاک کر دیا تھا جبکہ تقریبا ڈھائی سو کو یرغمالی بنا لیا تھا۔ اس دہشت گردانہ کارروائی کے بعد اسرائیلی دفاعی افواج نے حماس کے جنگجوؤں کے خلاف عسکری کارروائی شروع کی تھی۔
یورپی یونین، امریکہ اور متعدد مغربی ممالک حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہیں۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس کی فوجی کارروائی کا مقصد فلسطینی اسلام پسند گروہ حماس کو خاتمہ اور غزہ میں یرغمال بنائے گئے افراد کو بازیاب کرانا ہے۔ اسرائیل کی ان کارروائیوں کو عالمی سطح پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران سے تعلقات بہتر نہ ہوئے تو پرانی کشیدگی دوبارہ جنم لے سکتی ہے، امریکی صدر ٹرمپ
16/June/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
روس کے حملے میں کییف کا ہزار سالہ مذہبی ورثہ بھی نشانہ بن گیا
16/June/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
چین کی بڑھتی فوجی طاقت پر دنیا میں تشویش
16/June/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
حزب اللہ کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، اسرائیل وزیر قومی سلامتی
16/June/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
کرم میں گھر پر ڈرون حملہ، ماں بیٹے سمیت 4 افراد ہلاک، 8 زخمی
16/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
سوڈان میں 5 ماہ کے دوران ڈرون حملوں میں ایک ہزار سے زائد عام شہری ہلاک
16/June/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4558 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3270 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2090 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C