آسٹریلیا: نسل یا مذہیب نفرت پر مبنی جرائم کے خلاف نیا قانون
👁️ 23 بار دیکھا گیا
آسٹریلیا: نسل یا مذہیب نفرت پر مبنی جرائم کے خلاف نیا قانون
کینبرا (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/رائٹرز) آسٹریلیا کی حکومت نے جمعرات کو نفرت پر مبنی جرائم سے متعلق نیا قانون پیش کیا۔ اس کے تحت کسی شخص کی ذات، جنس، نسل، مذہب یا جنسی رجحان کو نشانہ بنانے پر جرمانہ سمیت جیل کی سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔
یہ بل ایسے وقت میں پیش کیا گیا ہے جب حکومت کو اسرائیل-غزہ جنگ کے بعد نفرت کے واقعات میں اضافے کا چیلنج درپیش ہے۔ حکومت نے گزشتہ سال نازی سلامی اور دہشت گرد گروپ کی علامتوں کی عوامی نمائش پر پابندی عائد کردی تھی۔
اٹارنی جنرل مارک ڈریفس نے ایک بیان میں کہا کہ “کسی بھی آسٹریلوی کو اس وجہ سے نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے کہ وہ کون ہیں یا وہ کس چیز پر اعتقاد رکھتے ہیں۔”
انہوں نے کہا، “ہم فخر کے ساتھ ایک متحرک، کثیر الثقافتی اور متنوع کمیونٹی میں رہتے ہیں جس کی ہمیں حفاظت کرنی اور مضبوطی دینی چاہیے۔”
نئے قانون میں کیا ہے؟
اس بل میں کسی گروپ یا شخص کے خلاف طاقت یا تشدد کے استعمال کی دھمکی دینے پر اور اگر کسی شخص کو خطرہ ہے کہ دھمکی پر عمل درآمد کیا جاسکتا ہے تو قصوروار شخص کو پانچ سال تک قید کی سزا تجویز کی گئی ہے۔ اگر دھمکیوں سے حکومت کو خطرہ لاحق ہوتا ہے تو مجرموں کو سات سال قید ہو سکتی ہے۔
نسل پرستی کے خلاف کانفرنس
لیبر حکومت نے کہا کہ وہ جمعرات کو “ڈاکسنگ” سے نمٹنے کے لیے ایک علیحدہ قانون سازی بھی کرے گی، جو کسی کے ذاتی ڈیٹا کو آن لائن بدنیتی پر مبنی ریلیز کر کے دھمکی دینے کے متعلق ہے۔ اس قانون کے تحت مجرموں کو چھ سال تک کی قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
وزیر اعظم انتھونی البینیز نے اسرائیل مخالف گروپوں کی جانب سے سینکڑوں یہودی آسٹریلوی باشندوں کے نام، سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور دیگر ذاتی تفصیلات آن لائن شائع کیے جانے کے بعد فروری میں ڈوکسنگ کو غیر قانونی قرار دینے کے لیے اقدامات کرنے کا وعدہ کیا تھا۔
اینٹی ڈوکسنگ بل میں متاثرین کے لیے “سنگین رازداری کے حملوں” کے لیے مقدمہ دائر کرنے کی شق شامل ہو گی حالانکہ صحافیوں اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کو اس سے چھوٹ دی جائے گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اسرائیل نے ایران میں اسٹارلنک سسٹمز اسمگل کیے، سابق وزیراعظم کا انکشاف
23/June/2026 👁️ 211 بار دیکھا گیا
اسرائیل پر غزہ میں فلسطینی بچوں کیخلاف نسل کشی کا الزام، اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ
23/June/2026 👁️ 165 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز پر ٹول قبول نہیں، امریکہ کا ایران کو واضح انتباہ
23/June/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا پاکستان دورہ، اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اور خطے میں امن پر اتفاق
23/June/2026 👁️ 147 بار دیکھا گیا
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 138 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8852 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4619 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3304 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2474 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2129 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1919 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C