14/July/2025

بھارت : تین دہائی سے مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کرلیاگیا

👁️ 307 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بھارت : تین دہائی سے مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کرلیاگیا

بھارت : تین دہائی سے مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کرلیاگیا

چنئی (ڈیلی اردو)  تمل ناڑو پولیس کی اینٹی ٹیرر اسکواڈ (ATS) نے تین دہائیوں سے مطلوب تین انتہائی مطلوب دہشتگردوں — “ٹیلر راجہ”، ابو بکر صدیق اور محمد علی — کو بڑی کارروائی کے دوران گرفتار کرلیا۔ 

 

"آپریشن آرام" اور "آپریشن اگازی" کے نام سے کیے گئے انٹیلیجنس آپریشنز کے تحت کرناٹک اور آندھرا پردیش سے ان دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا، جن پر 1998 کے کوئمبٹور بم دھماکوں، جیلر پر حملے، پولیس کمشنر دفتر بم حملے، اور متعدد دیگر دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث ہونے کے سنگین الزامات ہیں۔

 

 پولیس کے مطابق یہ تمام ملزمان جعلی شناختوں کے ساتھ عام شہریوں کا روپ دھار کر رہائش پذیر تھے۔ گرفتاریاں تمل ناڑو میں دہشتگردی کے خلاف جاری مہم میں اہم سنگِ میل قرار دی گئی ہیں اور ریاستی حکام نے اسے داخلی سلامتی کے لیے بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C