خطرہ محسوس ہوا تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، اسرائیلی وزیر دفاع کی دھمکی
👁️ 168 بار دیکھا گیا
خطرہ محسوس ہوا تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، اسرائیلی وزیر دفاع کی دھمکی
تل ابیب:
اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاتز نے کہا ہے کہاگر تہران کی طرف سے خطرہ محسوس ہوا تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی پہنچ تہران، تبریز، اصفہان اور ایران کے ہر اُس مقام تک ہے جہاں سے اسرائیل کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جائے گی۔
اسرائیلی وزیر دفاع کاتز نے اسرائیلی فضائیہ کی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ”اگر ہمیں واپس جانا پڑا تو ہم زیادہ طاقت کے ساتھ واپس جائیں گے۔“
یہ بیان اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف جون میں کیے گئے 12 روزہ فضائی حملوں کے تناظر میں آیا ہے جن کے باعث خطے میں وسیع تر تنازعے کے خدشات پیدا ہو گئے تھے۔
اسرائیل اور ایران کے درمیان یہ لڑائی ایک امریکی ثالثی شدہ جنگ بندی کے بعد ختم ہوئی تھی جس کا اعلان صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 23 جون کو کیا تھا۔
اسرائیل نے اس فضائی کارروائی کے دوران ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا، کیونکہ اسرائیل کو خدشہ تھا کہ تہران جوہری ہتھیار بنانے کے قریب ہے، جسے ایران سختی سے مسترد کرتا ہے۔
اس جنگ میں امریکہ نے بھی ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کیے تھے اور اسرائیل کی حمایت کی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 172 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 189 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 317 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 165 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4603 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2469 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2119 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C