آزاد کشمیرسے پاکستانی طالبان کے 9 شدت پسند گرفتار، مولانا عبدالعزیز سے بھی روابط
👁️ 51 بار دیکھا گیا
آزاد کشمیرسے پاکستانی طالبان کے 9 شدت پسند گرفتار، مولانا عبدالعزیز سے بھی روابط
مظفرآباد (بیورو رپورٹ) پاکستان کے زیر انتظام کشمیر آزاد کے وزیر داخلہ کرنل وقار نور نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے 9 مبینہ شدت پسندوں کو گرفتار کر لیا ہے، جنہیں سرحد پار سے تربیت اور مالی معاونت فراہم کی جا رہی تھی۔
یہ انکشاف انہوں نے آئی جی پولیس آزاد کشمیر رانا عبدالجبار کے ہمراہ مظفرآباد میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ وزیر داخلہ کے مطابق آزاد کشمیر میں ایک منظم دہشت گرد نیٹ ورک کی نشاندہی کی گئی ہے، جسے سیکیورٹی اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بے نقاب کر دیا۔
کرنل وقار نور کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم زرنوش نسیم کی نشاندہی پر 19 مارچ کو آزاد پتن کے مقام سے مبینہ دہشت گرد ثاقب کو گرفتار کیا گیا، جو اس نیٹ ورک کا اہم رکن ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران پونچھ اور میرپور ڈویژن سے گرفتار دیگر مبینہ شدت پسندوں کے اعترافی بیانات کی ویڈیوز بھی میڈیا کو دکھائی گئیں۔ ان بیانات میں ثاقب نامی مبینہ دہشت گرد نے 5 منٹ 34 سیکنڈ پر مشتمل تفصیلی بیان میں انکشاف کیا کہ اس کا تعلق افغانستان میں موجود ڈاکٹر عبدالروف، راولاکوٹ جیل سے فرار ہونے والے غازی شہزاد، اور زرنوش نسیم کے گروہ سے ہے۔
ثاقب نے بتایا کہ مذکورہ گروہ آزاد کشمیر میں عسکری اور سول تنصیبات کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ اس مقصد کے لیے انہیں بھاری رقوم اور اسلحہ فراہم کیا گیا، اور ان کے لال مسجد اسلام آباد اور مولانا عبدالعزیز سے بھی روابط تھے۔
دیگر دو مبینہ شدت پسند، اسامہ اور معیز نے بھی اپنے مختصر بیانات میں ایک پولیس اہلکار سجاد ریشم کو ہلاک کرنے، اور دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں کی منصوبہ بندی اور ان میں ناکامی کا اعتراف کیا۔ ان کے مطابق کئی کارروائیاں اس وقت ناکام ہوئیں جب ان کے پاس موجود اسلحہ پکڑا گیا۔
وزیر داخلہ کرنل وقار نور نے کہا کہ ریاست کی رِٹ چیلنج کرنے والے عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں دہشت گردی پھیلانے کی کوشش کرنے والے عناصر کے خلاف مزید کارروائیاں جاری رہیں گی۔
انہوں نے اس موقع پر شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے ارد گرد کے حالات پر نظر رکھیں اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں تاکہ علاقے میں امن و امان قائم رکھا جا سکے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 147 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 188 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4569 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3277 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2457 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2100 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1903 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C