آسٹریا: اسکولوں میں ہیڈ اسکارف پر پابندی کا قانون منظور
👁️ 271 بار دیکھا گیا
آسٹریا: اسکولوں میں ہیڈ اسکارف پر پابندی کا قانون منظور
ویانا (ڈیلی اردو، ڈی پی اے، اے ایف پی، اے پی) آسٹریا کی پارلیمنٹ نے جمعرات کو بھاری اکثریت سے ایک متنازع قانون منظور کیا ہے جس کے تحت 14 سال سے کم عمر لڑکیوں کے اسکولوں میں ہیڈ اسکارف پہننے پر پابندی ہوگی۔
آسٹریا کی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام لڑکیوں کو ''جبر سے بچانے‘‘ کے لیے کیا گیا ہے، تاہم ماہرین اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اسے امتیازی قرار دے رہی ہیں۔ یہ قانون پر دے کے اسلامی احکامات بشمول حجاب اور برقعے پر لاگو ہوگا جبکہ اس کا نفاز نئے تعلیمی سال کے آغاز یعنی ستمبر سے نافذ ہوگا۔ اس سلسلے میں فروری سے آگاہی مہم شروع کی جائے گی جبکہ بار بار خلاف ورزی پر والدین کو 150 سے 800 یورو تک جرمانہ ہوگا۔
حکومت کے مطابق تقریباً 12 ہزار لڑکیاں اس قانون سے متاثر ہوں گی۔ حکومت کا مؤقف ہے کہ یہ قانون آئینی ہے لیکن ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ صرف ایک مذہب کو نشانہ بناتا ہے اور معاشرتی تقسیم کو بڑھا سکتا ہے۔
لبرل جماعت نیوس کے رکن یانک شیٹی نے کہا، ''ہیڈ اسکارف محض لباس نہیں بلکہ لڑکیوں کو پہناوے کو ایک جنسی رنگ دیتا ہے‘‘ جبکہ انٹیگریشن منسٹر کلاؤڈیا پلاکوم نے اسے '' جبر‘‘ قرار دیا۔
انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ خواتین کو یہ بتانا کہ وہ کیا پہنیں، آزادی کے اصول کے خلاف ہے۔
'بدنام اور الگ تھلگ‘
انسانی حقوق کی تنظیموں اور کارکنوں کا کہنا ہے کہ ہیڈ اسکارف پر پابندی کا مطلب خواتین سے اپنی مرضی سے لباس پہننے کا فیصلے کی آزادی چھین کر انہیں یہ بتانا ہے کہ وہ کیا پہنیں۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل آسٹریا سمیت کئی تنظیموں نے اس بل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ایمنسٹی نے اسے ''مسلم لڑکیوں کے خلاف کھلا امتیازی سلوک‘‘ اور ''انسدادِ مسلم نسل پرستی کا اظہار‘‘ قرار دیا۔ تنظیم نے خبردار کیا کہ ایسے اقدامات ''مسلمانوں کے خلاف موجودہ تعصبات اور دقیانوسی تصورات کو مزید ہوا دے سکتے ہیں‘‘۔
یہ مسودہ قانون ملک کی مسلم کمیونٹیز کی نمائندہ تنظیم IGGOe کی جانب سے بھی تنقید کا نشانہ بنا، جس نے کہا کہ یہ پابندی ''سماجی ہم آہنگی کو خطرے میں ڈالتی ہے‘‘ اور ''بچوں کو بااختیار بنانے کی بجائے انہیں بدنام اور الگ تھلگ کرتی ہے۔‘‘
خواتین کے حقوق کی تنظیم امازون کی ڈائریکٹر انگیلیکا آٹسنگر نے کہا کہ ہیڈ اسکارف پر پابندی ''لڑکیوں کو یہ پیغام دیتی ہے کہ ان کے جسم کے بارے میں فیصلے دوسروں کے لیے جائز ہیں‘‘۔ ان کے یہ خیالات انسدادِ نسل پرستی گروپ sos mitmensch کے جاری کردہ بیان میں شامل تھے، جو اس قانون کی مخالفت کرتا ہے۔
دوسری جانب آسٹریا کی انتہا پسند دائیں بازو کی جماعت فریڈم پارٹی (FPOe) نے کہا کہ یہ پابندی کافی نہیں اور مطالبہ کیا کہ اسے تمام طلبہ، اساتذہ اور دیگر عملے تک بڑھایا جائے۔
یاد رہے کہ فرانس میں 2004 سے اسکولوں میں مذہبی وابستگی ظاہر کرنے والے نشانات، جیسے ہیڈ اسکارف، پگڑی یا یہودی ٹوپی، سیکولر قوانین کے تحت ممنوع ہیں تاکہ ریاستی اداروں میں غیر جانبداری کو یقینی بنایا جا سکے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 142 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن میں 28 مشتبہ افراد گرفتار
19/July/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک
19/July/2026 👁️ 139 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
19/July/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 293 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8957 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4803 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3567 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2985 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2561 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2316 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C