آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں گرجا گھروں پر حملے کا خطرہ
👁️ 66 بار دیکھا گیا
آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں گرجا گھروں پر حملے کا خطرہ
ویانا (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/رائٹرز/اے پی) پولیس کا کہنا ہے کہ ویانا میں “اسلامی شدت پسندانہ مقاصد” کے لیے ایک حملے کی منصوبہ بندی کے اشارے ملے ہیں لیکن اس سے متعلق مزید معلومات ابھی دستیاب نہیں۔
آسٹریا کے دارالحکومت ویانا کی پولیس نے بدھ کے روز شہریوں کو مطلع کیا کہ گرجا گھروں پر حملے کے خطرات کے پیش نظر شہر میں بطور حفاظتی اقدام گشت بڑھا دیا گیا ہے۔
ٹوئٹر پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں پولیس کا کہنا تھا کہ آسٹریا کے پبلک سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کو ویانا میں “اسلامی شدت پسندانہ مقاصد” کے لیے ایک حملے کی منصوبہ بندی کے اشارے ملے ہیں اور اس لیے “اس وقت آپ بڑی تعداد میں پولیس والوں کو خاص آلات کے ساتھ گشت کرتے ہوئے دیکھیں گے۔”
At this moment, we can not forsee the duration of those measures. If
immanent danger develops at a certain location, we’ll issue a warning immediately. 2/2— POLIZEI WIEN (@LPDWien) March 15, 2023
پولیس کے ترجمان مارکس ڈیٹرش نے ریڈیو وین کو اس حوالے سے بتایا کہ گشت پر مامور اہلکاروں کو بولٹ پروف ہیلمٹ اور واسکٹ کے علاوہ اسالٹ رائفلیں بھی فراہم کی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان اہلکاروں کو شہر میں نگرانی اور سڑکوں پر رواں ٹریفک کی چیکنگ کا ذمہ دیا گیا ہے۔
پولیس نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ گرجا گھروں پر حملے کا ممکنہ خطرہ “نان اسپیسفک” ہے، یعنی اس سے متعلق تمام معلومات فی الحال دستیاب نہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس ممکنہ خطرے کو ٹالنے کے لیے گشت بڑھانا ایک عام حفاظتی اقدام ہے۔ بیان میں اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ شہری پولیس اہلکاروں کی ویڈیوز اور تصاویر اور اس کاروائی سے متعلق افواہیں نہ پھیلائیں۔
Please don't spread rumours and don't share pictures of videos of police measures and operations. This could support potential perpetrators and endanger our forces in the field. #W1503 https://t.co/yM2H2P6UO0
— POLIZEI WIEN (@LPDWien) March 15, 2023
پولیس نے اپنے بیان مین کہا اب تک یہ فیصلہ نہیں کیا گیا ہے کہ اضافی سکیورٹی کے اقدامات شہر میں کب تک نافذ رہیں گے۔
اس بارے میں ویانا کی آرچ ڈائیوسیز کے ترجمان مائیکل پرولر نے خبر رساں ادارے دی اسوسی ایٹڈ پریس کو دیے گئے ایک بیان میں کہا ایسا نہیں لگتا کہ اس ممکنہ حملے کا مرکزی نشانہ کیتھولک گرجا گھر ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا، “ایسا نہیں لگتا کہ اس سے ہم بنیادی طور پر متاثر ہوں گے۔ پولیس نے ہمیں اس خطرے کے بارے میں مطلع کیا ہے لیکن ساتھ ہی یہ بھی بتایا ہے کہ کیتھولکس کو فوری طور پر کوئی خطرہ نہیں۔”
انہوں نے کہا کہ فی الحال ویانا کی آرچ ڈئیوسیز میں عوام کے لیے تمام گرجا گھروں کو کھلا رکھنے اور چرچ سروسز کو طے شدہ طریقے سے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مقامی میڈیا رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ اس ممکنہ حملے میں شامی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے مسیحی باشندوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چھتیس گڑھ کے کونڈا گاوں میں نکسلی ڈمپ سے 30 کلو دھماکہ خیز مواد اور پستول برآمد
06/September/2026 👁️ 13 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : ڈرون حملے سے سکیورٹی اہلکار ہلاک، درابن میں پولیس پر 3 حملے ناکام
06/September/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا کے حساس اضلاع میں پولیس کو ڈرونز، بکتر بند گاڑیاں اور بھاری ہتھیار دینے پر غور
06/September/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
ڈی آئی خان : درابن تھانے پر حملے کی کوشش ناکام، مسلح حملہ آور فرار
06/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
چاغی : نجی کانوں سے اغوا کیے گئے تمام 7 افراد بحفاظت بازیاب
06/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
شام :وزارت دفاع سے منسوب بھرتی فارم پر مذہبی سوالات، سوشل میڈیا پر شدید بحث
06/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9102 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7392 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5086 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C