آسٹریلوی حکومت کی پالیسی ملک میں یہود دشمنی کو فروغ دے رہی ہے، اسرائیلی وزیرِ اعظم
👁️ 336 بار دیکھا گیا
آسٹریلوی حکومت کی پالیسی ملک میں یہود دشمنی کو فروغ دے رہی ہے، اسرائیلی وزیرِ اعظم
یروشلم (ڈیلی اردو ) اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے آسٹریلیا کی حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ تقریباً چار ماہ قبل انہیں خبردار کر چکی تھی کہ آسٹریلوی پالیسی ملک میں یہود دشمنی کو فروغ دے رہی ہے اور اس عمل کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔
نیتن یاہو نے ڈیمونا میں ایک سرکاری اجلاس کے دوران ایک خط کا حوالہ دیا جو انہوں نے 17 اگست کو آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانیسی کو بھیجا تھا۔ اس خط میں نیتن یاہو نے آسٹریلیا پر "یہود دشمنی کی آگ پر تیل ڈالنے" کا الزام لگایا تھا۔
یہ وہ وقت تھا جب آسٹریلیا نے فلسطینی ریاست کو تسلی
م کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔ اجلاس کے دوران نیتن یاہو نے یہود دشمنی کو "کینسر" سے تشبیہ دی اور کہا کہ یہ اس وقت پھیلتی ہے جب رہنما خاموش رہتے ہیں۔
اپنے خطاب میں انہوں نے براہِ راست آسٹریلوی وزیر اعظم البانیسی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، “آپ نے اس بیماری کو پھیلنے دیا اور اس کا نتیجہ وہ ہولناک حملے ہیں جو ہم نے آج یہودیوں پر ہوتے دیکھے۔”
بونڈائی ساحل پر یہودی تقریب پر حملہ، ہلاکتیں بڑھ کر 16، 40 زخمی
آسٹریلیا کے ساحل بونڈائی میں اتوار 14 دسمبر کو یہودی کمیونٹی کی تقریب پر ہونے والے 'دہشت گردانہ' حملے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 16 ہو گئی ہے، جس میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔
نیو ساؤتھ ویلز کے وزیرِ صحت رائن پارک نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں فی الحال یہ واضح نہیں کہ دونوں حملہ آور شامل ہیں یا نہیں۔ پولیس کے مطابق اس وقت 40 افراد زخمی حالت میں ہسپتال میں داخل ہیں، جن میں چار بچے بھی شامل ہیں۔
پولیس نے پہلے بتایا تھا کہ مشتبہ حملہ آوروں میں سے ایک مارا گیا ہے جبکہ دوسرا تشویشناک حالت میں ہے۔ ابتدائی طور پر پولیس نے ایک حملہ آور سمیت 12 ہلاکتوں کی تصدیق کی تھی۔
حملے کے بعد عالمی رہنماؤں نے فوری طور پر مذمت کی ہے، جس میں امریکہ، یورپی یونین، پاکستان اور ایران شامل ہیں، جبکہ اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے آسٹریلیا پر الزام عائد کیا کہ وہاں کی پالیسی ملک میں یہود دشمنی کو فروغ دے رہی ہے۔
نیو ساؤتھ ویلز پولیس اور مقامی حکام نے حملہ آوروں کی تلاش اور زخمیوں کی مدد کے لیے فوری اقدامات شروع کر دیے ہیں، اور علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں اور شمالی وزیرستان میں مبینہ ڈرون حملے، 2 افراد زخمی، مکان کو شدید نقصان
24/October/2026 👁️ 29 بار دیکھا گیا
پاراچنار: بغدی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، ایک شخص ہلاک
24/October/2026 👁️ 39 بار دیکھا گیا
الخلیل میں اسرائیلی فوج کا بڑا آپریشن، سیکڑوں فلسطینی خاندانوں کو گھر خالی کرنے کا حکم
24/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں مزید دو آئل ٹینکرز بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے ، پاسدران انقلاب کا دعویٰ
24/October/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
لندن: القاعدہ اور ٹی ٹی پی کو تکنیکی معاونت فراہم کرنے والے 18 سالہ نوجوان کو چار سال سے زائد قید
24/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
ریاض میں دو دھماکوں کی آوازیں، سعودی عرب کا بیلسٹک میزائل اور ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
24/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26395 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15629 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11929 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9285 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7543 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5506 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C