آیت اللہ خامنہ ای کی حالت تشویشناک، مجتبٰی خامنہ ای ایران کا نیا سپریم لیڈر منتخب
👁️ 114 بار دیکھا گیا
آیت اللہ خامنہ ای کی حالت تشویشناک، مجتبٰی خامنہ ای ایران کا نیا سپریم لیڈر منتخب
تہران (ڈیلی اردو) ایک طرف اسرائیل سے تنازع چل رہا ہے اور دوسری طرف ایرانی قیادت کو اندرونی سطح پر سنگین بحران کا سامنا ہے۔ ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی حالت نازک ہے۔ ذرائع نے دعوٰی کیا ہے کہ ایران نے خفیہ طور پر اپنا نیا سپریم لیڈر منتخب کرلیا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ علی خامنہ ای کے دوسرے بیٹے مجتبٰی خامنہ ای کو ایران کے سپریم لیڈر کے منصب پر فائز کرنے کے لیے چُن لیا گیا ہے۔ بعض اطلاعات کے مطابق یہ بھی ہوسکتا ہے کہ علی خامنہ ای کی زندگی ہی میں مجتبٰی خامنہ ای یہ منصب سنبھال لیں۔
خطے کی صورتِ حال کے پس منظر میں ایران میں قیادت کی تبدیلی سے اُس کی پوزیشن تھوڑی بہت متاثر ہوسکتی ہے۔ وائے نیٹ نیوز کے مطابق ایرانی منحرفین سے تعلق رکھنے والے فارسی زبان کے میڈیا آؤٹ لیٹ ایران انٹرنیشنل نے بتایا ہے کہ 85 سالہ علی خامنہ ای کی حالت کچھ وقت سے بہت خراب ہے۔ وہ 4 اکتوبر کو حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی نمازِ جنازہ کی امامت کے لیے منظرِعام پر آئے تھے۔
ایران انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ علی خامنہ ای کی ہدایت پر 26 ستمبر کو ایرانی پارلیمنٹ کے 60 ارکان کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے شرکا سے کہا گیا کہ وہ علی خامنہ ای کا جانشین منتخب کریں۔
ایران انٹرنیشنل کا دعوٰی ہے کہ اجلاس کے شرکا کو دھمکیاں بھی دی گئی تھیں اور یہی سبب ہے کہ پانچ ہفتوں تک یہ خبر ڈھکی چھپی رہی۔
علی خامنہ ای کو سپریم لیڈر بنانے کے لیے تیار کیا گیا تھا اور پہلے وہ صدر بنائے گئے۔ ابراہیم رئیسی کو بھی سپریم لیڈر بنانے کے لیے تیار کیا گیا تھا مگر ہیلی کاپٹر کے حادثے میں اُن کی موت واقع ہوگئی۔
مجتبٰی خامنہ ای 1969 میں مشہد میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے دینیات کی تعلیم اپنے والد اور دیگر اہلِ علم سے حاصل کی۔ وہ قم میں پڑھاتے رہے ہیں۔ اُن کی اہلیہ کا نام زہرا حداد عادل ہے اور اُن کے تین بچے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11810 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9107 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5096 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C