اسامہ بن لادن کا بیٹا اور القائدہ کا سربراہ حمزہ بن لادن مارا گیا
👁️ 152 بار دیکھا گیا
اسامہ بن لادن کا بیٹا اور القائدہ کا سربراہ حمزہ بن لادن مارا گیا
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ القاعدہ کے سابق لیڈر اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن ایک حملے میں مارے گئے ہیں۔
امریکی نیوز چینل این بی سی کے مطابق تین امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ القاعدہ کے سابق لیڈر اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن ہلاک ہو چکے ہیں، وہ دہشتگرد تنظیم کے سربراہ کے طور پر کام کر رہے تھے۔
NEW: US has obtained intel that Hamza bin Laden, the son and potential successor of al Qaeda leader Osama bin Laden, is dead, according to three US officials. https://t.co/7lzg2mWDMi – @ckubeNBC
— NBC News (@NBCNews) July 31, 2019
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے کوئی واضح اطلاعات نہیں ہیں۔ جیسی ہی اطلاعات سامنے آئینگی میڈیا کے ذریعے سب کو آگاہ کیا جائے گا۔
القاعدہ کے سابق لیڈر اسامہ بن لادن کے بیٹے کے بارے میں امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے اطلاع دینے والے کو 10 لاکھ ڈالر نقد انعام دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کی جانب سے بار بار اطلاع کیے جانے کے بعد بھی امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے ابھی تک خبر کی تصدیق نہیں کی ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق حمزہ بن لادن نے اپنے والد اسامہ بن لادن کے جہادی نظریے کو پروان چڑھایا اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو جہاد میں آگے آنے کی تلقین کی۔ حمزہ نے اپنے والد کی ہلاکت کے بعد امریکا سے بدلہ لینے کی دھمکی بھی دی تھی۔
یاد رہے کہ حمزہ بن لادن 1989ء کو پیدا ہوئے تھے، ان کے والد 1996ء کو افغانستان منتقل ہو گئے تھے اور امریکا کے خلاف جنگ کا اعلان کیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کے خلاف نئی کارروائی کی تیاری، اسرائیل میں فوجی آپشن پر غور تیز
03/September/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
یمن: حوثی باغیوں کے حکومتی فورسز کے ٹھکانوں پر 14 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ
03/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
تربت : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بی ایل اے کے 2 دہشتگرد ہلاک
03/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26269 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15517 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11795 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9096 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7381 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5062 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C