20/May/2025

اسرائیل میں ایرانی نیٹ ورک بے نقاب: وزیر دفاع یسرائیل کاتز کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام

👁️ 76 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
اسرائیل میں ایرانی نیٹ ورک بے نقاب: وزیر دفاع یسرائیل کاتز کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام

اسرائیل میں ایرانی نیٹ ورک بے نقاب: وزیر دفاع یسرائیل کاتز کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام

تل ابیب (ڈیلی اردو) اسرائیلی حکام نے شمالی شہر حیفا سے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے جن پر الزام ہے کہ وہ ایران کے لیے جاسوسی کر رہے تھے۔ اسرائیلی پولیس اور داخلی سلامتی کے ادارے شاباک کی مشترکہ کارروائی کے دوران ان افراد کو اُس بستی سے حراست میں لیا گیا جہاں اسرائیل کے وزیر دفاع یسرائیل کاتز مقیم ہیں۔

تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ان افراد کو ایران کی جانب سے وزیر دفاع کے گھر کے قریب نگرانی کے آلات نصب کرنے کی ہدایات دی گئی تھیں، تاکہ کاتز کی نقل و حرکت اور سیکیورٹی سے متعلق معلومات حاصل کی جا سکیں۔ ان میں سے ایک شخص اسرائیل کے معروف سائنسی و ٹیکنالوجی ادارے “تخنیون” میں زیر تعلیم ہے، جو اپنی ذہانت کے لیے مشہور ہے۔

گرفتار افراد کی شناخت رُوی مزراہی اور الموغ اتیاس کے طور پر کی گئی ہے۔ ان پر شبہ ہے کہ انہوں نے کفر احیم کے علاقے میں، جہاں کاتز رہائش پذیر ہیں، حساس نوعیت کی معلومات جمع کیں۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق، 7 اکتوبر 2023 کو غزہ جنگ کے آغاز کے بعد سے ایران اسرائیل میں کم از کم 20 جاسوسی سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے۔ اس پس منظر میں حالیہ گرفتاریاں اسرائیلی سکیورٹی کے لیے سنگین چیلنج کے طور پر دیکھی جا رہی ہیں۔

وزیر دفاع یسرائیل کاتز نے اس واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے مقامی افراد کو ان کے خلاف بھرتی کرنے کی کوشش کی، لیکن وہ کسی دباؤ کے سامنے جھکنے والے نہیں۔ ان کے بقول: “مجھے خوفزدہ کرنے والی کوئی بھی کوشش مجھے اپنے قومی فرائض کی ادائیگی سے نہیں روک سکتی۔”

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C