28/May/2026

اسرائیل نے حزب اللہ کے 100 سے زائد مقامات کو نشانہ بنایا، 31 افراد ہلاک

👁️ 366 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
اسرائیل نے حزب اللہ کے 100 سے زائد مقامات کو نشانہ بنایا، 31 افراد ہلاک

اسرائیل نے حزب اللہ کے 100 سے زائد مقامات کو نشانہ بنایا، 31 افراد ہلاک

بیروت (ڈیلی اردو) لبنانی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ منگل کے روز جنوبی لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں میں 31 افراد ہلاک ہو گئے، جن میں دو بچے بھی شامل ہیں۔

 

جنگ بندی کے باوجود اسرائیل نے لبنان پر اپنے حملے تیز کر دیے ہیں۔ اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے اعلان کیا کہ انھوں نے اسرائیلی فوج کو لبنان میں فوجی کارروائیاں بڑھانے کا حکم دیا ہے تاکہ حزب اللہ کو ’کچل دیا جائے‘۔

 

اسرائیلی فوج نے کہا کہ بدھ کی صبح لبنان سے ایک میزائل داغا گیا جو اسرائیل کے اندر داخل ہو کر ایک کھلے علاقے میں گرا۔ اس سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

 

اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے حزب اللہ کے 100 سے زائد مقامات کو نشانہ بنایا، جبکہ اس نے جنوبی لبنان کے وسیع علاقوں کے رہائشیوں کو علاقہ چھوڑنے کی ہدایت دی ہے۔ اس دوران یہ اطلاعات بھی ہیں کہ اسرائیلی فوجی لبنان میں ان علاقوں سے بھی آگے بڑھ رہے ہیں جہاں وہ گذشتہ ماہ جنگ بندی کے معاہدے کے بعد تعینات تھے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C