اسرائیل کا لبنان میں حزب اللہ کے ’انفراسٹرکچر‘ پر بمباری
👁️ 54 بار دیکھا گیا
اسرائیل کا لبنان میں حزب اللہ کے ’انفراسٹرکچر‘ پر بمباری
یروشلم (ڈیلی اردو/اے ایف پی/اے پی) اسرائیلی فوج کے مطابق اس نے شام اور لبنان کی سرحد پر حزب اللہ کو ہتھیاروں کی اسمگلنگ کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا ہے۔ اس حملے سے ایک دن قبل لبنانی فوج نے اسرائیل پر لبنان کی خود مختاری پر حملے کا الزام لگایا تھا۔
اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے آج بروز جمعہ شامی لبنانی سرحد پر واقع ینطا گاؤں کے قریب حزب اللہ کو ہتھیاروں کی اسمگلنگ کے لیے استعمال کیے جانے والے ‘انفراسٹرکچر‘ کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ فوج کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے، ”آج اسرائیلی فضائیہ نے شام اور لبنان کی سرحد پر ینطا کراسنگ پر شام کے راستے لبنان میں دہشت گرد تنظیم حزب اللہ کو ہتھیار اسمگل کرنے کے لیے استعمال کیے جانے والے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا۔‘‘
اس بیان میں تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ آیا یہ حملے سرحد کی شامی یا لبنانی طرف کیے گئے تھے لیکن یہ اسرائیلی حملہ لبنانی فوج کی طرف سے اسرائیل پر ”لبنانی خود مختاری پر حملہ اور اس کے جنوبی قصبوں اور دیہات کو تباہ کر کے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی‘‘ کا الزام لگائے جانے کے ایک دن بعد کیا گیا ہے۔
ینطا کے قریب کوئی سرکاری بارڈر کراسنگ پوائنٹ نہیں ہے لیکن یہ علاقہ وہاں سے غیر قانونی بارڈر کراسنگ کے لیے جانا جاتا ہے۔
جنوبی لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فوج یو این آئی ایف آئی ایل نے بھی اس علاقے میں اسرائیلی افواج کی طرف سے ”مسلسل تباہی‘‘ مچانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ جمعے کے حملوں کا مقصد حزب اللہ کے ہاتھوں میں جانے والے ہتھیاروں کو روکنا تھا، جس کے ساتھ اس نے ایک سال سے زائد عرصے تک زمینی اور فضائی جنگ لڑنے کے بعد گزشتہ ماہ جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا۔
اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں مزید کہا، ”یہ حملے اسرائیلی فوج کی شام سے لبنان میں ہتھیاروں کی اسمگلنگ کی کارروائیوں کو نشانہ بنانے اور حزب اللہ کو ہتھیاروں کی اسمگلنگ کے راستوں کو دوبارہ قائم کرنے سے روکنے کی کوششوں کا ایک اضافی حصہ ہیں۔‘‘
اس فوجی بیان میں مزید کہا گیا ہے، ”آئی ڈی ایف جنگ بندی معاہدے میں ہونے والے سمجھوتوں کے مطابق اسرائیلی ریاست کے لیے کسی بھی خطرے کو دور کرنے کے لیے کارروائی جاری رکھے گی۔‘‘
اسرائیل اور حزب اللہ کے مابین جنگ بندی 27 نومبر کو نافذالعمل ہوئی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 168 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 128 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 170 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8831 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4563 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3274 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2452 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2095 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1899 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C