اسرائیل کی پاکستان سمیت درجن بھر مسلمان ممالک سے رابطے کی کوشش
👁️ 40 بار دیکھا گیا
اسرائیل کی پاکستان سمیت درجن بھر مسلمان ممالک سے رابطے کی کوشش
یروشلم (ڈیلی اردو) اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے کہا ہےکہ عن قریب خلیجی ریاست سعودی عرب اور سلطنت عمان بھی اسرائیل کے ساتھ امن معاہدوں کا اعلان کریں گے۔
اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی خبروں میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت کے فیصلہ ساز حلقوں کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ مراکش کے بعد اسرائیل کو تسلیم کرنا اگلا ملک سلطنت عمان ہوسکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب بھی اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے پر غور کررہا ہے۔ امریکا میں جوبائیڈن کے اقتدار سنھبالنے سے قبل سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ امن معاہدوں میں شامل ہوسکتا ہے۔
عبرانی ریڈیو کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی سیاسی مجلسوں میں تین ہفتے قبل الریاض میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کے درمیان ملاقات کی خبر لیک ہونے پر مایوسی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی چاہتا ہے کہ مزید کچھ ممالک اسرائیل کو تسلیم کریں جس کے بعد سعودی عرب کے لیے اسرائیل کو تسلیم کرنے میں اور آسانی ہوجائے گی۔
ریڈیو رپورٹ میںکہا گیا ہے کہ سعودی اور اسرائیلی قیادت کے درمیان پس پردہ بات چیت اور رابطے جاری ہیں۔ یہ رابطے اسرائیل کو تسلیم کرنے والے ملکوں اور سعودی عرب کے درمیان بھی جاری ہیں۔
ریڈیو رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے بعض دوسرے مسلمان ملکوں جن میں پاکستان انڈونیشیا، نیجر، مالی، جیبوتی، موریتانیہ، جزائر المقر، برونائی، بنگلہ دیش اور مالدیپ جیسے ممالک سے بھی رابطے کرنے کی کوشش کی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 20 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 25 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 17 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 26 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 19 بار دیکھا گیا
ایڈنبرا حملے: برطانوی وزیراعظم نے واقعات کو 'مسلمان دشمنی' قرار دے دیا
21/June/2026 👁️ 21 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8845 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4593 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2114 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1915 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C