13/October/2023

اسرائیل کیخلاف جنگ میں حماس کا ساتھ دینے کیلئے ’مکمل طور پر تیار ہیں‘، حزب اللہ

👁️ 39 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
اسرائیل کیخلاف جنگ میں حماس کا ساتھ دینے کیلئے ’مکمل طور پر تیار ہیں‘، حزب اللہ

اسرائیل کیخلاف جنگ میں حماس کا ساتھ دینے کیلئے ’مکمل طور پر تیار ہیں‘، حزب اللہ

بیروت (ڈیلی اردو/بی بی سی) ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے ہمسایہ ملک لبنان کا دورہ کیا ہے اور حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ سے ملاقات کی۔

انھوں نے متنبہ کیا کہ غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف جاری جنگی جرائم بلاشبہ اجتماعی ردعمل کا باعث بنیں گے۔

بی بی سی کے مطابق ’اس بات کا خدشہ ہے کہ اگر حزب اللہ اپنے فلسطینی اتحادیوں کی حمایت میں اسرائیل پر حملہ کرنے کا فیصلہ کرتا ہے تو جنگ میں ایک نیا محاذ کھل سکتا ہے۔‘

حال ہی میں حزب اللہ کے نائب رہنما نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف جنگ میں حماس کا ساتھ دینے کے لیے ’مکمل طور پر تیار‘ ہیں اور بیروت کے مضافات میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ ’وقت آنے پر‘ مداخلت کریں گے۔

غزہ میں حماس کی طرح حزب اللہ کو بھی برطانیہ، امریکہ اور دیگر ممالک نے دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے۔ وہ لبنان میں عسکری اور سیاسی طور پر ایک طاقتور تنظیم ہے اور اسے ایران کے قریب سمجھا جاتا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C