اسرائیل کے ساتھ تعاون کو تیار ہیں، ترک صدر ایردوآن
👁️ 26 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے ساتھ تعاون کو تیار ہیں، ترک صدر ایردوآن
انقرہ (ڈیلی اردڈی پی اے) ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ اسرائیلی صدر آئزک ہیروزگ کے اوّلین دورہ ترکی سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کا ایک نیا باب شروع ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت تل ابیب کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے۔
ترکی کی کوشش کہ وہ خلیج اور مشرق وسطیٰ کے ممالک کے ساتھ تعاون بڑھائے۔ اسی تناظر میں ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے بالخصوص متحدہ عرب امارت اور اسرائیل کے ساتھ قریبی اور دوستانہ تعلقات کو انتہائی اہم قرار دیا ہے۔
رجب طیب ایردوآن نے ملکی نشریاتی ادارے این ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ اسرائیلی صدر آئزک ہیروزگ آئندہ ماہ ترکی کا دورہ کریں، جو دونوں ممالک کے مابین تعلقات کے ایک نئے باب کا آغاز ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انقرہ حکومت اسرائیل کے ساتھ مختلف شعبہ جات بالخصوص قدرتی گیس کی تجارت میں تعاون کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
ترکی نے مارچ سن انیس سو انچاس میں اسرائیل کو بطور ریاست تسلیم کیا تھا اور یوں وہ پہلا اسلامی ملک بن گیا تھا، جس نے اس یہودی ریاست کی خودمختاری اور سالمیت کے دفاع کی بات کی تھی۔ ان دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کی تاریخ پرانی ہے۔ تاہم ایردوآن کے اقتدار میں آنے کے بعد ان دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات میں نشیب و فراز دیکھا گیا ہے۔
ترکی کے مؤقف میں تبدیلی کیوں؟
ایردوآن فلسطین کے بارے میں اسرائیلی پالیسی کے سخت ناقد ہیں۔ اسی حوالے سے ترکی اور اسرائیل کے مابین تعلقات میں کشیدگی بھی دیکھی گئی۔ تاہم حال ہی میں ترکی کے مؤقف میں کچھ تبدیلی آئی ہے۔ ترک صدر کا کہنا ہے کہ کچھ معاملات پر اختلافات کے باوجود بھی باہمی سفارتی و تجارتی روابط بہتر بنائے جا سکتے ہیں۔
ناقدین کے مطابق ترک صدر اسرائیل کے ساتھ تعلقات میں بہتری چاہتے ہیں، جس کا ایک مقصد اسرائیلی قدرتی گیس کا حصول بھی ہے۔ مشرقی بحیرہ روم سے یورپ آنے والی اسرائیلی قدرتی گیس کی تجارت کے حوالے سے انقرہ کا یونان اور قبرص سے سخت مقابلہ ہے، اس لیے اسرائیل نے اپنی خارجہ پالیسی میں لچک پیدا کی ہے۔
ترک صدر کے ان بیانات پر اسرائیلی دفتر خارجہ کی طرف سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔ تاہم یہ بات واضح ہے کہ اسرائیل بھی اپنی خارجہ پالیسی میں کچھ تبدیلی لاتے ہوئے مسلم ممالک سے تعلقات میں بہتری کا متقاضی نظر آ رہا ہے۔
متحدہ عرب امارات ایک اہم ملک
اسرائیلی صدر ہیرزوگ کا دورہ متحدہ عرب امارات کا منصوبہ اس بات کی تازہ ترین مثال ہے۔ وہ اتوار کے دن اس خلیجی ریاست جائیں گے۔ اسرائیلی صدر کا کسی بھی خلیجی ریاست کا یہ پہلا دورہ ہو گا۔ مبصرین اس پیشرفت کو علاقائی امن و ترقی کے لیے انتہائی اہم قرار دے رہے ہیں۔
ترک صدر ایردوآن نے بھی چودہ فرروی کو متحدہ عرب امارت کا دورہ کیا تھا۔ اس موقع پر انہوں نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ یہ دورہ علاقائی سطح پر مکالمت میں بہتری کا باعث بنے گا۔
ترکی اور متحدہ عرب امارات کے مابین سفارتی تعلقات سن دو ہزار سترہ میں اس وقت انتہائی کشیدہ ہو گئے تھے، جب انقرہ حکومت نے قطر تنازعے پر سعودی اتحادی ممالک کے بجائے دوحہ حکومت کا ساتھ دیا تھا۔
ترک صدر کے بقول اب موقع ہے کہ انقرہ خلیجی ممالک کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لائے اور علاقائی استحکام کو یقینی بنانے کی کوشش کی جائے۔ اس وقت ترک کرنسی لیرا شدید مشکلات کا شکار ہے جبکہ ترکی میں افراط زر اور مہنگائی کی وجہ سے ملکی معیشت کو بھی دباؤ کا سامنا ہے۔
اس مخصوص وقت میں ایردوآن چاہتے ہیں کہ خلیجی ممالک سے تجارتی تعلقات میں بہتری لائی جائے تاکہ بزنس کے مواقع اور ‘کیش فلو‘ کو نئی روح ملے۔ اس حوالے سے ترکی نے اسی ماہ کے اوائل میں متحدہ عرب امارات کے ساتھ 4.74 بلین ڈالر مالیت کے برابر ‘کرنسی سواپ‘ کی ڈیل بھی کی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 129 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8847 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4604 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3298 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2469 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2121 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C