اسرائیل، فلسطین تنازعہ: فیس بک نے نفرت انگیز مواد کیلئے ’اسپیشل آپریشن سینٹر’ کا قائم کردیا
👁️ 114 بار دیکھا گیا
اسرائیل، فلسطین تنازعہ: فیس بک نے نفرت انگیز مواد کیلئے ’اسپیشل آپریشن سینٹر’ کا قائم کردیا
نیو یارک (ڈیلی اردو) فیس بک کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ اس نے 24 گھنٹے مسلسل کام کرنے والا ایک ایسا خصوصی سینٹر قائم کیا ہے جو کہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے تنازع کے حوالے سے اس کے پلیٹ فارم پر شیئر ہونے والے مواد پر کارروائی کرے گا۔
فیس بک کی انتظامیہ نے بدھ کو جاری بیان میں واضح کیا ہے کہ ’اسپیشل آپریشن سینٹر’ گزشتہ ہفتے ہی قائم کیا گیا ہے۔
خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق سوشل میڈیا پر اسرائیل اور فلسطینیوں کے تنازع کے حوالے سے نفرت انگیز مواد تیزی سے شیئر ہو رہا ہے جس میں پرتشدد لڑائی میں تیزی کے لیے بیانات یا ایسے عمل پر اکسانے والا مواد بھی شامل ہے۔
فیس بک کی ’کانٹینٹ پالیسی‘ کی نائب صدر مونیکا بیکرٹ نے ایک میڈیا بریفنگ میں صحافیوں کو بتایا کہ فیس بک کا آپریشن سینٹر صورتِ حال کا بغور جائزہ لینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ان کے بقول فیس بک کی پالیسی سے متصادم مواد کو فوری طور پر ہٹایا جا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس دوران اگر کوئی غلطی ہو جائے تو اس کو بھی درست کیا جا سکتا ہے۔
فیس بک اس سے قبل بھی اس طرح کے خصوصی آپریشن سینٹرز قائم کرتا رہا ہے۔ ایسے سینٹرز عمومی طور پر کسی ملک میں ہونے والے انتخابات کے موقع پر قائم کیے جاتے رہے ہیں تاکہ اس دوران غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔
فیس بک کے ترجمان اینڈی اسٹون نے ’رائٹرز‘ کو آگاہ کیا کہ فیس بک کے بین الاقوامی معاملات کے سربراہ نِک کلیج اور دیگر اعلیٰ حکام نے منگل کو فلسطینی وزیرِ اعظم محمد اشتیہ سے ملاقات کی تھی۔
قبل ازیں فیس بک کے حکام نے اسرائیل کے وزیرِ دفاع بینی گینز سے بھی آن لائن ملاقات کی تھی۔
فیس بک، انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر حالیہ تنازع کے دوران کچھ ایسا مواد بھی سامنے آ چکا ہے جس کے حالیہ تنازع سے تعلق نہیں تھا۔ البتہ اس مواد کو تنازع سے جوڑا گیا تھا۔
امریکہ کے اخبار ’دی نیویارک ٹائمز‘ نے بدھ کو ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ بعض انتہا پسند یہودیوں نے فیس بک اور واٹس ایپ پر ایسے خفیہ گروپس بنائے ہیں جن میں فلسطینیوں کے خلاف تشدد پر اکسانے والا مواد شیئر کیا جائے۔
واٹس ایپ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بطور ایک پرائیوٹ میسجنگ سروس ہم کسی بھی ایسے مواد تک رسائی حاصل نہیں کر سکتے جو کہ کوئی بھی شخص ذاتی طور پر شیئر کر رہا ہے۔ البتہ جب ایسا محسوس ہو کہ کسی عمل سے نقصان ہو سکتا ہے تو کارروائی کی جاتی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ واٹس ایپ کے پاس محدود معلومات ہوتی ہیں۔ ایسے میں دستیاب معلومات متعلقہ مقامی انتظامیہ کو فراہم کر دی جاتی ہے تاکہ وہ مزید مناسب کارروائی کر سکے۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر یہ تنقید بھی کی جا رہی ہے کہ وہ سنسر شپ اختیار کیے ہوئے ہیں۔
’رائٹرز‘ کے مطابق فیس بک نے غزہ کا کنٹرول سنبھالنے والی تنظیم ‘حماس’ پر اپنے پلیٹ فارم پر پابندی عائد کی ہوئی ہے اور اس کے حق میں لگنے والے مواد کو بھی ہٹا دیا جاتا ہے۔
یاد رہے کہ امریکہ اور یورپی یونین نے حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا ہے۔
فیس بک پر قبل ازیں الزامات عائد کیے جاتے رہے ہیں کہ اس کے پاس مختلف زبانوں کے ماہرین نہ ہونے کی وجہ سے کئی ممالک میں پر تشدد تنازعات میں شیئر ہونے والے مواد کی مؤثر انداز سے نگرانی نہیں کی جا سکی۔
تاہم فیس بک کی انتظامیہ کے مطابق انہوں نے حالیہ قائم کیے گیے اسپیشل سینٹر میں عبرانی اور عربی زبان کے ماہرین کو شامل کیا ہے۔ تاکہ وہ پلیٹ فارم پر شیئر ہونے والے مواد پر نظر رکھ سکیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 137 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 152 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26284 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15530 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11818 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9116 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7404 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5121 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C