اسرائیل–حماس جنگ کے بعد پہلی بار بیت اللحم میں کرسمس کی رونقیں بحال
👁️ 221 بار دیکھا گیا
اسرائیل–حماس جنگ کے بعد پہلی بار بیت اللحم میں کرسمس کی رونقیں بحال
یروشلم (ڈیلی اردو، اے پی، ڈی پی اے) کرسمس ایو پر آج بدھ کو ہزاروں افراد بیت اللحم کے مینجر اسکوائر میں جمع ہوئے، جہاں مسیحی خاندانوں نے امید اور خوشی کی فضا میں جشن منایا۔ وہ بڑا کرسمس ٹری، جو اسرائیل-حماس جنگ کے دوران غائب تھا، بدھ کو دوبارہ نصب کیا گیا ۔
بیت اللحم شہر ، جہاں مسیحی عقیدے کے مطابق یسوع مسیح کی پیدائش ہوئی تھی، نے گزشتہ دو برسوں سے کرسمس تقریبات منسوخ کر رکھی تھیں۔ اس دوران مینجر اسکوائر میں ایک علامتی منظر پیش کیا گیا تھا، جس میں بارود اور خاردار تاروں کے درمیان 'بےبی کرائسٹ‘ کا مجسمہ رکھا گیا تھا، تاکہ غزہ پٹی کی صورتحال کو اجاگر کیا جا سکے۔
اس سال کی تقریبات کا آغاز 'مقدس سرزمین‘ کہلانے والے اس شہر کے اعلیٰ کیتھولک رہنما، کارڈینل پیئرباتستا پیزابالا نے یروشلم سے بیت اللحم تک ایک روایتی جلوس کے دوران کیا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا، ''یہ کرسمس روشنی سے بھرپور ہو۔‘‘ مینجر اسکوائر پہنچ کر انہوں نے غزہ کی چھوٹی سی مسیحی برادری کی جانب سے نیک خواہشات پہنچائیں، جہاں انہوں نے اتوار کو کرسمس سے پہلے کی ایک اجتماعی عبادت کی قیادت بھی کی تھی۔ انہوں نے کہا، ''ہم سب مل کر روشنی بننے کا فیصلہ کرتے ہیں، اوربیت اللحم کی روشنی دنیا کی روشنی ہے۔‘‘ اس موقع پر روایتی کرسمس گیتوں کی دھنیں سنائی دیں۔
تاہم خوشی کے اس ماحول کے باوجود اسرائیلی قبضے والے مغربی کنارے میںجنگ کے اثرات شدید ہیں، خاص طور پر بیت اللحم میں، جہاں مقامی حکومت کے مطابق تقریباً 80 فیصد آبادی سیاحت سے وابستہ کاروبار پر انحصار کرتی ہے۔ جشن منانے والوں کی اکثریت مقامی لوگوں پر مشتمل تھی، جبکہ چند غیر ملکی بھی موجود تھے۔ کچھ مقامی رہائشی باشندوں کا کہنا ہے کہ سیاحت کی واپسی کے آثار دکھائی دینے لگے ہیں۔
بیت اللحم کی رہائشی اور ٹور گائیڈ جارجیٹ جاکامان، جنہوں نے گزشتہ دو سالوں میں اپنا کام انجام نہیں دیا ، نے کہا، ''آج خوشی کا دن ہے، امید کا دن، یہاں معمولات زندگی کی واپسی شروع ہو گئی ہیں۔‘‘ وہ اور ان کے شوہر مائیکل، جو خود بھی گائیڈ ہیں، بیت اللحم کے قدیم مسیحی خاندانوں سے تعلق رکھتےہیں۔ یہ ان دونوں کے ڈھائی سال اور دس ماہ کے دونوں بچوں کے لیے پہلی حقیقی کرسمس تقریب تھی۔
جنگ کے دوران جاکامان خاندان نے دوسروں کی مدد کے لیے فلسطینی دستکاری مصنوعات فروخت کرنے والی ایک ویب سائٹ شروع کی، تاکہ ان لوگوں کو سہارا دیا جا سکے جن کی روزی ختم ہو گئی تھی۔
بیت اللحم کے میئر ماہیر نکولا کناواتی کے مطابق غزہ کی جنگ کے دوران شہر میں بے روزگاری کی شرح 14 فیصد سے بڑھ کر 65 فیصد تک پہنچ گئی۔
فرانس سے آنے والی ایک مسیحی زائر مونا ریور نے کہا، ''میں یہاں آئی کیونکہ میں جاننا چاہتی تھی کہ فلسطین کے لوگ کس حال سے گزر رہے ہیں، اور آپ محسوس کر سکتے ہیں کہ یہ لوگ بہت مشکل وقت سے گزرے ہیں۔‘‘ اگرچہ اس خاتون کے دوستوں اور خاندان نے انہیں غیر مستحکم حالات کے باعث اس سفر سے روکا، تاہم ریور نے کہا کہ بیت اللحم میں موجودگی نے انہیں کرسمس کے اصل معنی سمجھنے میں مدد دی۔ ان کے بقول، ''کرسمس امید کی علامت ہے، تاریک حالات میں روشنی، ایک کمزور بچہ جو سختی کا سامنا کر رہا ہے۔‘‘
یاد رہے کہ اکتوبر میں غزہ میں جنگ بندی کے آغاز کے باوجود مقبوضہ مغربی کنارے کے بیشتر علاقوں میں کشیدگی ابھی تک برقرار ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدے پر اندرونی اختلافات سامنے آ گئے
13/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا چکا، وزیراعظم شہباز شریف
13/June/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے مجوزہ معاہدے کا اسرائیل حصہ نہیں، وزیراعظم نتین یاہو
13/June/2026 👁️ 140 بار دیکھا گیا
بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات، دو پولیس اہلکار ہلاک
13/June/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے پر ’بہترین‘ سمجھوتہ طے پا گیا، امریکی صدر
13/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
لکی مروت: مسجد پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، حملہ آور مارا گیا، 2 افراد ہلاک
13/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8816 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4526 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3257 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2436 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2079 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1884 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C