اسرائیلی بحریہ سعودی عرب اور پاکستان کیساتھ امریکی زیر قیادت مشقوں میں شامل
👁️ 31 بار دیکھا گیا
اسرائیلی بحریہ سعودی عرب اور پاکستان کیساتھ امریکی زیر قیادت مشقوں میں شامل
واشنگٹن (ڈیلی اردو) اسرائیلی بحریہ نے تصدیق کی ہے کہ اس نے پاکستان، سعودی عرب اور اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات نہ رکھنے والے کچھ دوسرے ممالک کے ساتھ امریکی قیادت میں ہونے والی مشقوں میں حصہ لیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی بحریہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 31 جنوری کو شروع ہونے والی بین الاقوامی میری ٹائم مشق (IMX) میں 60 ملٹریوں کے 9,000 سے زیادہ افراد نے حصہ لیا۔
شرکاء میں پاکستان، سعودی عرب، عمان، کوموروس، جبوتی، صومالیہ اور یمن شامل تھے جن کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔
Train to Win ⚓
Participating nations conduct helicopter insertion & extraction training in the Arabian Gulf, Feb. 15, during International Maritime Exercise/Cutlass Express 2022.
IMX/CE 2022 is the largest multinational training event in the Middle East.#NavyPartnerships pic.twitter.com/bSB3FA2dZi
— U.S. Navy (@USNavy) February 17, 2022
کئی ممالک جن کے ساتھ اسرائیل نے حال ہی میں تعلقات کو معمول پر لایا ہے، جیسے کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین شامل ہے تو ان ممالک نے بھی شرکت کی۔
بحرین امریکہ کا قریبی اتحادی ہے اور امریکی بحریہ کے 5ویں بحری بیڑے کی میزبانی کرتا ہے۔
امریکی بحریہ نے کہا کہ 2 سالہ مشق 2012 میں شروع کی گئی تھی اور یہ “مشرق وسطی میں سب سے بڑی کثیر القومی بحری مشق” بن گئی ہے۔
امریکی 5ویں بحری بیڑے کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر کررہے ہیں، جنہوں نے گزشتہ ماہ مسٹر سلاما، وزیر دفاع بینی گانٹز اور وزیر اعظم نفتالی بینیٹ سے ملاقاتیں کی ہیں۔
تاہم انہوں نے بھی دونوں بحری افواج کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کو سراہا۔
ان کا کہنا تھا کہ “یہ مشترکہ مشق بین الاقوامی امن و امان کے تحفظ کے لیے ہمارے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔
مسٹر کوپر نے کہا کہ یہ ہمارے باہمی تعاون کو بڑھانے کا ایک خاص موقع ہے کیونکہ ہم اپنے بحری تعلقات کو مضبوط کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ میڈیا نے رپورٹ کیا نومبر میں اسرائیلی بحریہ نے بحیرہ احمر میں متحدہ عرب امارات اور بحرین کے ساتھ ساتھ بحری بیڑے کی قیادت والی 5ویں مشق میں حصہ لیا۔
جس کے بارے میں اسرائیلی حکام کا کہنا تھا کہ “اس کا مقصد اسرائیلی بحری اثاثوں کیخلاف ایران کے حالیہ حملوں کے ردعمل کے طور پر کام کرنا تھا۔”
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پشاور: سی ٹی ڈی کی کاروائی، جامع مسجد خدیجۃ الکبریٰ پر خودکش حملے کا مرکزی ملزم ہلاک
12/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
بھارت: اعظم گڑھ میں القاعدہ کے نظریات سے متاثر 19 سالہ نوجوان گرفتار
12/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
بھارتی عدالت نے حافظ سعید کے خلاف دو ماہ میں دوسرا ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیا
12/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : دفعہ 144 نافذ، وانا سمیت متعدد شاہراہوں پر آمدورفت بند
12/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
بنوں کے بکاخیل میں کواڈ کاپٹر حملہ، 2 شہری زخمی
12/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
دہشتگردی میں اضافہ ، خیبر پختونخوا کے 26 اضلاع ہارڈ ایریاز قرار
12/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26287 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9122 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7411 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5143 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C