30/August/2025

اسرائیلی فوج نے غزہ سے دو یرغمالیوں کی باقیات برآمد کر لیں

👁️ 275 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
اسرائیلی فوج نے غزہ سے دو یرغمالیوں کی باقیات برآمد کر لیں

اسرائیلی فوج نے غزہ سے دو یرغمالیوں کی باقیات برآمد کر لیں

یروشلم (ڈیلی اردو )  اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی میں کارروائی کے دوران دو یرغمالیوں کی باقیات برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

 

وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر کے مطابق ان میں سے ایک مقتول وہ اسرائیلی شہری تھا جو 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے میں ہلاک ہوا اور اس کی لاش عسکریت پسند اپنے ساتھ لے گئے تھے۔

 

دوسرے مقتول کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی اور حکام کا کہنا ہے کہ شناخت کا عمل جاری ہے۔

ادھر اسرائیل میں یرغمالیوں کے لواحقین اپنے پیاروں کی رہائی یا کم از کم ان کی باقیات کی واپسی کے لیے احتجاج کر رہے ہیں۔

 

حالیہ دنوں میں اسرائیل میں جنگ کے خاتمے اور یرغمالیوں کی رہائی کے مطالبات مزید شدت اختیار کر گئے ہیں۔

 

یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے بڑے حملے میں تقریباً 1200 اسرائیلی شہری ہلاک اور 250 افراد کو یرغمال بنا کر غزہ منتقل کیا گیا تھا۔ اب بھی 47 یرغمالیوں کے غزہ میں موجود ہونے کا اندازہ لگایا جا رہا ہے جن میں سے صرف 20 کے زندہ ہونے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C