اسرائیلی فوج نے فلوٹیلا کا کنٹرول سنبھالنا شروع کر دیا
👁️ 375 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج نے فلوٹیلا کا کنٹرول سنبھالنا شروع کر دیا
تل ابیب غزہ (ڈیلی اردو) اسرائیلی بحری افواج نے گلوبل صمود فلوٹیلا کے کنٹرول کا عمل شروع کرتے ہوئے فلوٹیلا کے ارکان کو گرفتار کر لیا ہے۔ اسرائیلی نشریاتی ادارے کے مطابق بحری افواج نے فلوٹیلا کے قافلے میں شامل ایک جہاز میں داخل ہو کر تمام ارکان کو حراست میں لے لیا۔
فلوٹیلا کے منتظمین کے مطابق اسرائیلی فوج نے ‘الما’ اور ‘سائرس’ نامی کشتیوں کو گھیر لیا اور بحری بیڑے کے دیگر جہازوں سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ فلوٹیلا کے شرکا نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے انہیں راستہ بدلنے کا کہا، جس کے بعد 20 سے زائد اسرائیلی جہاز فلوٹیلا کے قریب دیکھے گئے۔
بحری بیڑے کے بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی افواج نے جہازوں کو روکا اور ان پر سوار ہونا شروع کر دیا۔ یہ بیان اسرائیلی وزارت خارجہ کے بیان کے چند لمحے بعد سامنے آیا جس میں فلوٹیلا کو ‘حماس فلوٹیلا’ قرار دے کر الزام لگایا گیا کہ اس کا مقصد صرف اشتعال انگیزی ہے۔
فلوٹیلا کے ارکان کی معلومات
گلوبل صمود فلوٹیلا کے ممبران نے کہا کہ 20 سے زائد اسرائیلی جنگی جہاز فلوٹیلا سے تین ناٹیکل میل سے بھی کم فاصلے پر دیکھے گئے، اور انہیں خدشہ ہے کہ آنے والے گھنٹوں میں قافلے کو روک لیا جائے گا۔
الما جہاز کے کپتان نے اطلاع دی کہ بحری بیڑے کے قریب چار سمندری بارودی سرنگیں موجود ہیں، جبکہ مغرب فلیٹ اتھارٹی کے رکن نبیل چنوفی نے کہا کہ ایک گھنٹے سے کم وقت میں مداخلت متوقع ہے۔
قبل ازیں، یولارا جہاز پر سوار کارکن یوسف سمور نے بی بی سی عربی کو بتایا کہ فلوٹیلا کے ریڈاروں نے سات اسرائیلی جنگی جہاز سات ناٹیکل میل دور دیکھے، اور انہیں خدشہ ہے کہ چند گھنٹوں میں بیڑے کو روکا جائے گا۔
برازیلی کارکن تھیاگو ایویلا کے مطابق، فلوٹیلا غزہ کی پٹی سے 118 ناٹیکل میل کے فاصلے پر سفر کر رہا تھا، اور توقع ہے کہ جمعرات کو صبح 10 بجے مقامی وقت کے مطابق ساحل پر پہنچ جائے گا۔
اسرائیلی فوج کی ہدایات
اسرائیلی بحریہ کی جاری کردہ ویڈیو میں دکھایا گیا کہ فلوٹیلا کو ریڈیو کے ذریعے کہا گیا کہ اگر وہ غزہ کو امداد پہنچانا چاہتے ہیں تو اپنا رخ اشدود کی بندرگاہ کی جانب موڑیں، جہاں سے امداد غزہ پہنچا دی جائے گی۔
غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائی میں شدت
اسرائیلی دفاعی افواج نے گزشتہ ماہ کے وسط میں غزہ شہر میں وسیع تر زمینی آپریشن شروع کیا۔ تب سے لاکھوں فلسطینی جنوبی غزہ پٹی کی طرف نقل مکانی کر چکے ہیں۔ غزہ شہر اب بھی حماس کا مرکزی گڑھ سمجھا جاتا ہے اور حالیہ روزوں میں فوجی کارروائیوں میں شدت آ گئی ہے۔
غزہ کی جنگ کی تاریخ
غزہ کی جنگ سات اکتوبر 2023ء کو شروع ہوئی، جب حماس اور دیگر فلسطینی عسکریت پسند گروپس نے اسرائیل میں بڑے دہشت گردانہ حملے کیے۔ اسرائیلی اعداد و شمار کے مطابق 1219 افراد ہلاک ہوئے اور 251 یرغمال بنائے گئے، جن میں سے 47 اب بھی غزہ میں ہیں۔
حماس کے حملوں کے بعد اسرائیل نے غزہ پٹی میں فضائی، زمینی اور بحری کارروائیاں شروع کیں۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 66,000 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں اور شمالی وزیرستان میں مبینہ ڈرون حملے، 2 افراد زخمی، مکان کو شدید نقصان
24/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
پاراچنار: بغدی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، ایک شخص ہلاک
24/October/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
الخلیل میں اسرائیلی فوج کا بڑا آپریشن، سیکڑوں فلسطینی خاندانوں کو گھر خالی کرنے کا حکم
24/October/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں مزید دو آئل ٹینکرز بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے ، پاسدران انقلاب کا دعویٰ
24/October/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
لندن: القاعدہ اور ٹی ٹی پی کو تکنیکی معاونت فراہم کرنے والے 18 سالہ نوجوان کو چار سال سے زائد قید
24/October/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
ریاض میں دو دھماکوں کی آوازیں، سعودی عرب کا بیلسٹک میزائل اور ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
24/October/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26395 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15632 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11932 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9289 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7544 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5509 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C