اسرائیلی فوج نے پانچ فلسطینیوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا
👁️ 37 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج نے پانچ فلسطینیوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا
غزہ (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے/روئٹرز) اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں پانچ فلسطینیوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا، جن میں ایک 14 سالہ لڑکا بھی شامل ہے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق ہلاک شدگان میں انسانی حقوق کے ایک معروف وکیل بھی شامل ہیں۔
Israeli forces kill two Palestinians in West Bank clashes: health officials https://t.co/WXf7p8AkVR pic.twitter.com/IhHe5jbTEQ
— Reuters (@Reuters) April 14, 2022
غیر قانونی طور پر مقبوضہ علاقے مغربی کنارے میں اسرائیلی مسلح افواج کے مسلسل چھاپوں کے دوران 13 اپریل بدھ کے روز تین مزید فلسطینیوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ ان واقعات کے بعد ہونے والی جھڑپوں کے دوران متعدد فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔
https://twitter.com/QudsNen/status/1514554626288365570?t=g5tb4Y0WL8_i6PpP1AJCpg&s=19
اسرائیل کے اندر حملوں کے بعد سے اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں چھاپے کی جو کارروائی شروع کی تھی، وہ گزشتہ پانچ روز سے جاری ہے۔ ان کارروائیوں میں اب تک متعدد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے بدھ کی شام کو ایک 14 سالہ فلسطینی نوجوان کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس نے فوجیوں پر پیٹرول بم پھینکا تھا اور فوج نے، ”فوری خطرے کو روکنے کے لیے اس پر گولیوں کا استعمال کیا۔”
فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز ہی رملہ کے قریب جھڑپوں کے دوران ایک اور فلسطینی نوجوان کو گولی ما ردی گئی۔ یہ جھڑپیں اسرائیلی فورسز کی چھاپے کی کارروائی کے بعد شروع ہوئی تھی۔ تاہم اسرائیلی فوج یا پولیس کی جانب سے اس ہلاکت پر فوری طور پر کوئی بھی تبصرہ نہیں کیا گیا۔
ان جھڑپوں کے فوٹیج میں درجنوں فلسطینیوں کو اسرائیلی بکتر بند گاڑیوں پر پتھر پھینکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور اسی کے بیچ کبھی کبھی گولیوں کی آوازیں بھی سنی جا سکتی ہیں۔
ہلاک ہونے والے تیسرے فلسطینی، انسانی حقوق کے وکیل 34 سالہ محمد حسن محمد عساف ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ شمال مغربی کنارے کے شہر نابلس میں، ”جارحیت کے دوران اسرائیلی قابض فوج نے ان کے سینے میں گولی ماری جس کی وجہ سے عساف ہلاک ہو گئے۔”
تاہم اسرائیلی فوج نے اس بارے میں کچھ بھی نہیں کہا کہ اس کی افواج نے وکیل کو گولی ماری تھی یا نہیں۔
اسرائیل کی گھریلو سکیورٹی سروس شن بیت کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران ان تین فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا جو اسرائیلیوں کے خلاف فوری حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ اسرائیلی فوج اور پولیس کے بیانات کے مطابق، بدھ کی کارروائیوں میں تقریباً 20 افراد کو ‘دہشت گرد’ ہونے کے شبہے میں حراست میں لیا گیا۔
گزشتہ تین ہفتوں کے دوران اسرائیل میں ہونے والے چار حملوں کے بعد اسرائیل نے مغربی کنارے میں چھاپوں اور گرفتاریوں کی کارروائیوں میں تیزی آئی ہے۔ ان حملوں میں 14 افراد ہلاک ہوئے تھے، جس میں گزشتہ ہفتے تل ابیب کے مرکز میں فائرنگ کا بھی ایک واقعہ شامل ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اس سال جنوری سے اب تک اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں 20 سے زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔
فلسطینی وزارت خارجہ نے بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ فوجی کارروائیوں کے دوران ہونے والے ”نقصانات کے لیے مکمل طور پر اسرائیل کو ذمہ دار” قرار دیتا ہے۔ ادھر فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کے ترجمان نے عالمی برادری سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایڈنبرا حملے: برطانوی وزیراعظم نے واقعات کو 'مسلمان دشمنی' قرار دے دیا
21/June/2026 👁️ 1 بار دیکھا گیا
لبنان سے انخلا نہیں ہوگا، اسرائیلی فوج سکیورٹی زونز میں موجود رہیگی، وزیر دفاع
21/June/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 139 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 194 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8845 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4593 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2114 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1915 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C