اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، 15 فلسطینی گرفتار
👁️ 38 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، 15 فلسطینی گرفتار
رام اللہ (ڈیلی اردو) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں تلاشی کے دوران 15 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ اھر غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں قباطیہ کے مقام پر فلسیطنیوں اور قابض فوج کے درمیان مسلح تصادم میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔
رام اللہ میں اسرائیلی فوج نے تلاشی کے دوران متعدد شہریوں کو حراست میں لے لیا۔ زیادہ تر گرفتایاں شمال مغربی رام اللہ میں کوبر کے مقام سے کی گئیں۔ یہاں سے گرفتار فلسطینیوں کی شناخت باجس البرغوثی، سلیمانی کنعان، علی کنعان، ابراہیم عفیف البرغوثی، محمود احمد شنان،علی احمدشنان اور جاد اللہ احمدابو الحاج کے ناموں سے کی گئی ہے۔
ادھرغرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ کے شمال مشرق میں الغیر کالونی میں چھاپے کے دوران قابض فوج نے سمیر نزال کو حراست میں لے لیا جب کہ بیرزیت میں تلاشی کے وران یوسف المعری نامی ایک شہری کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
غرب اردن کے شمالی شہرجنین میں قباطیہ کے مقام پر صہیونی فوج نے تلاشی کے دوران چھاپے مارے جس پر فلسطینی گھروں سے باہر نکل آئے اور قابض فوج کے خلاف احتجاج کیا۔ قابض فوج نے قباطیہ میں چڑھائی کے لیے 13 گاڑیوں پر نفری وہاں منتقل کی جنہوں نے نہتے شہریوں کے گھروں میں گھس کر انہیں زدو کوب کیا۔
اس موقع پر قابض فوج نے نہتے فلسطینیوں پر طاقت کا استعمال کیا۔ جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔ فلسطینیوں نے صہیونی فوج پر سنگ باری بھی کی۔ دوسری طرف قابض فوج نے نہتے فلسطینیوں پر آنسوگیس کی شیلنگ اور دھاتی گولیوں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہو گئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 137 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 193 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 198 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8845 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4593 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2114 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1914 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C