اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی خاتون ہلاک
👁️ 32 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی خاتون ہلاک
غزہ (ڈیلی اردو) فلسطین کے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک خاتون ہلاک ہوگئیں۔
خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ مغربی کنارے کے جنوبی علاقے میں اسرائیلی فورسز فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں خاتون ہلاک ہوگئیں۔
Israeli soldiers kill Palestinian woman in West Bank, military investigating https://t.co/rz8zHaas4K pic.twitter.com/LDNnigirWJ
— Reuters (@Reuters) April 10, 2022
وزارت صحت کا کہنا تھا کہ 40 سالہ خاتون کو زخمی حالت میں مغربی کنارے کے شہر بیت جالا کے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ خون زیادہ بہ جانے کی وجہ سے جانبر نہ ہوسکیں۔
Haunting footage has emerged of Israeli occupation forces killing a 45 year-old unarmed Palestinian woman named Ghada al-Sabateen. She was a mother of six children. https://t.co/KblxWlwKi5
— Lowkey (@Lowkey0nline) April 10, 2022
بیان میں کہا گیا کہ ہلاک خاتون کی شناخت غادا ابراہیم سباتین کے نام سے ہوئی، جن کے شوہر پہلے ہی انتقال کرچکے تھے اور ان کا 6 ماہ کا بچہ ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ خاتون ان کی طرف بڑھ رہی تھی تو خبردار کرنے کے لیے سپاہیوں نے ہوائی فائرنگ کی تاہم اسی دوران گول سیدھے جا کر ان کے جسم میں لگی۔
بیان میں کہا کہ خاتون کو طبی امداد کے لیے ہلال احمر کے ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
خیال رہے کہ رمضان کے آغاز کے ساتھ اسرائیل اور مغربی کنارے میں کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔
اس سے قبل اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شہر جینن میں کارروائی کی تھی، جو دو روز قبل ہونے اسرائیلیوں پر ہونے والے حملے کے بعد شروع کی گئیں کارروائیوں کا حصہ تھی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز فلسطینی وزارت صحت نے بتایا تھا کہ مغربی کنارے کے علاقے جینن میں پناہ گزینوں کے کیمپ میں اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک فلسطینی ہلاک ہوگیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ تل ابیب میں ہونے والے حالیہ حملے میں ملوث مبینہ مسلح ملزم کا گھر ہے۔
بیان میں کہا گیا تھا کہ جینن کیمپ میں فوجی کارروائی جاری ہے، جہاں فلسطینی مسلح دھڑے کا مضبوط کنٹرول ہے۔
دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج کی کارروائی میں دیگر 5 فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔
جمعرات کو تل ابیب کے معروف ضلع میں 3 افراد قتل اور 10 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے، جس کا الزام اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہری پر عائد کیا تھا۔
جس کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے کہا تھا کہ انہوں نے ملک کے سیکیورٹی اداروں کو ’مکمل آزادی‘ دی ہے کہ 22 مارچ سے جنم لینے والے تشدد کو روکیں۔واضح رہے کہ اسرائیل میں 22 مارچ کے بعد ہونے والے حملوں میں مجموعی طور پر 14 افراد ہلاک ہوئے، اس میں داعش سے متاثر اور حملہ آوروں سے تعلق رکھنے والے بھی شامل تھے۔
اسرائیلی فورسز نے اسی دوران 10 فلسطینیوں کو بھی نشانہ بنایا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ رمضان میں بھی اسرائیلی فورسز اور مسجد الاقصیٰ سے منسلک یروشلم کا دورہ کرنے والے فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی تھیں، جس نے اسرائیل اور حماس کے درمیان 11 روز تک جاری رہنے والے تنازع نے جنم لیا تھا۔
جینن طویل عرصے سے جاری اسرائیلی۔فلسطینی جھڑپوں کا کلیدی مقام ہے۔
رواں ماہ کے آغاز میں اسرائیلی سیکیورٹی فورسز نے اسلامی جہاد کے 3 اراکین کو ہلاک کیا تھا، مقتولین گرفتاری کے لیے کی گئی کارروائی کے دوران فائرنگ کی زد میں آئے تھے۔
کارروائی کے دوران 4 اسرائیلی سپاہی زخمی ہوئے جس کے بعد 29 مارچ کو بینی براک میں ایک اور حملہ کیا گیا تھا،یہ علاقہ تل ابیب کے قریب یہودیوں کا گڑھ ہے۔
اس حملے میں 2 اسرائیلی شہری، 2 یوکرینی اور ایک عرب اسرائیلی پولیس اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: گرلز سکولوں کو دھمکیوں سے ہزاروں طالبات کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ
11/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
کرم میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی، افغان شہری سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26286 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C