اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 فلسطینی ہلاک
👁️ 43 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 فلسطینی ہلاک
غزہ (ڈیلی اردو/اے ایف پی) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں بدامنی اور دائیں بازو کے اسرائیلی سیاست دانوں کے حساس مذہبی مقام پر جھڑپوں کےدوران ایک نوجوان سمیت دو فلسطینی ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق فلسطین کے وزارت صحت کا کہنا ہے کہ شمالی مغربی کنارے کے شہر نابلس میں قابض اسرائیلی فورسز کے حملوں کے دوران گولی لگنے سے 15 سالہ مہدی محمد حشش ہلاک ہو گیا۔
اسرائیلی فورسز کا کہنا ہے کہ ’وہ مقبرہ یوسف میں عبادت گزاروں کے داخلی راستے میں لوگوں کی حفاظت کے لیے وہاں موجود تھے‘، اس حساس مقام پر جھڑپیں اور تشدد عام ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جائے وقوع پر گولیوں کی آوازیں سنی جس کے بعد اسرائیلی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بم نصب کرنے والے دہشت گرد پر گولیاں چلائی تھی، اسرائیل فورسز نے 15 سالہ مہدی محمد حشش کا براہ راست نام لیے بغیر کہا کہ ’ہم نے اس دہشت گرد کو گولیوں سے ہلاک کردیا‘۔
فلسطینی ہلال احمر کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 3 افراد زخمی ہوئے تھے۔
فلسطینی صدر محمود عباس کی سیکیولر فاتح تحریک کے ایک ونگ الاقصیٰ شہداء بریگیڈز نے بیان جاری کیا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ مہدی محمد حشش ان کا ساتھی ہے۔
بعد ازاں 9 نومبرکو اہل خانہ اور دوستوں نے مہدی محمد حشش کو سپرد خاک کردیا۔
یہودی تنظیم کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے موجودہ قانون ساز اور یکم نومبر کو حلف اٹھانے والے نو منتخب ارکان سمیت 8 اسرائیلی سیاست دان یوسف کے مقبرہ کا دورہ کررہے ہیں۔
ان میں تجزیہ کار ہاک بینجمن نیتن یاہو کے دائیں بازو کی لیکود پارٹی کے ارکان اور انتہائی دائیں بازو کے مذہبی صیہونیت بلاک کے اتحادی شامل ہیں۔
وزارت صحت نے بتایا کہ جنین شہر کے مغرب میں ایک الگ واقعہ میں اسرائیلی فورسزکی فائرنگ سے 29 سالہ رفعت عیسیٰ ہلاک ہوا، فلسطین کی سرکاری نیوز ایجنسی وفا کے مطابق رفعت عیسیٰ مغربی کنارے کی سرحد پر اسرائیل کی تعمیر کردہ رکاوٹوں کے قریب گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا تھا۔
اس علاقے میں ہونے والی جھڑپوں کے حوالے سے فوری طور اطلاعات موصول نہیں ہوئی لیکن اس سے قبل بھی کئی فلسطینی ان رکاوٹ کو عبور کرنے کی کوشش میں گولی لگنے سے ہلاک ہوچکے ہیں، البتہ اسرئیلی فوج نے اس حوالے سے فوری طور پو کوئی معلومات فراہم نہیں کی۔
فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے رواں برس 100 سے زائد فلسطینی ہلاک ہوئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 9 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 7 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 7 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ: امریکہ، ایران مذاکرات کا پہلا مرحلہ مکمل، 60 روز میں حتمی معاہدے کیلئے روڈ میپ پر اتفاق
23/June/2026 👁️ 13 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8847 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4603 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3298 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2469 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2121 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C