اسرائیلی فورسز کی مغربی کنارے میں کارروائی، مبینہ عسکریت پسند سمیت 8 فلسطینی ہلاک
👁️ 22 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فورسز کی مغربی کنارے میں کارروائی، مبینہ عسکریت پسند سمیت 8 فلسطینی ہلاک
تل ابیب (ڈیلی اردو/اے پی/وی او اے) اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں ہونے والے عارضی جنگ بندی معاہدے کا تیسرا دن شروع ہو چکا ہے۔ دوسری جانب فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت محکمۂ صحت کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی فورسز کی کارروائی کے دوران آٹھ فلسطینی ہلاک ہوئے ہیں۔
امریکی خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کے مطابق حماس کے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر کیے جانے والے حملے کے بعد مغربی کنارے میں حالیہ دنوں کے دوران جھڑپوں میں اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فورسز کی حالیہ ہفتوں میں مغربی کنارے میں کارروائیوں کے دوران درجنوں فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ مغربی کنارے سے سینکڑوں فلسطینیوں کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔
یہ اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں کہ مغربی کنارے کے رہائشی یہودی آباد کاروں کی جانب سے حملوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
مغربی کنارے کا انتظامی کنٹرول رکھنے والی فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت محکمۂ صحت کا کہنا ہے کہ عسکریت پسندوں کے مضبوط گڑھ جینن میں پانچ فلسطینی ہلاک ہوئے ہیں جب کہ دیگر تین فلسطینی مغربی کنارے کے دوسرے علاقوں میں نشانہ بنے ہیں۔
محکمۂ صحت کے مطابق مغربی کنارے کے وسطی علاقے البیریہہ میں ہلاک ہونے والوں میں ایک نو عمر بھی شامل ہے۔
دوسری طرف اسرائیلی فورسز کا کہنا ہے کہ اس نے جینن مہاجرین کیمپ میں آپریشن کیا ہے، اس دوران مسلح تصادم کے دوران پانچ فلسطینی ہلاک ہوئے ہیں۔
اسرائیلی فورسز کا کہنا ہے کہ اس نے جنین کے مہاجر کیمپ میں اسرائیلی باپ بیٹے کے قاتل کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کیا تھا۔
اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے عسکریت پسند تھے۔
فلسطینی عسکری گروہ اسلامی جہاد نے ہلاک ہونے والے ایک شخص کی شناخت اپنے کارکن اسد الدمج کے نام سے کی ہے جب کہ باقی ہلاک افراد کے بارے میں اس کا کہنا ہے کہ ان کا تعلق اسلامی جہاد سے نہیں تھا۔
رپورٹس کے مطابق مہاجرین کیمپ میں سڑکوں پر ملبہ پڑا ہے جب کہ انتہائی گنجان آباد علاقے میں قائم ایک گھر میں ایک بڑا سوراخ بھی موجود ہے۔
فلسطینی اتھارٹی کی نیوز ایجنسی ‘وفا’ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی اسنائپرز چھتوں پر تعینات ہیں جب کہ ملٹری بلڈوزر سڑکیں اور انفرا اسٹرکچر تباہ کر رہے ہیں۔
تاہم فلسطینی اتھارٹی کی نیوز ایجنسی کی ان رپورٹس کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ انجینئرنگ کے آلات استعمال کر رہی ہے تا کہ سڑکوں میں چھپائے گئے بارودی مواد کا پتا لگایا جا سکے۔
فلسطینی عسکریت پسندوں کے ہاتھوں مبینہ اسرائیلی مخبر ہلاک
مغربی کنارے میں فلسطینی عسکریت پسندوں نے اسرائیل سے مبینہ طور پر منسلک دو افراد کو بے دردی سے قتل کر دیا ہے۔
فلسطینی اتھارٹی کے حکام کے مطابق ہلاک افراد پر اسرائیلی حکام کے لیے جاسوس کا الزام لگایا گیا تھا۔
حکام کا مزید کہنا تھا کہ دونوں افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا جن کی لاشوں کو بعد ازاں سڑکوں پر بھی گھسیٹا گیا۔ ان ہلاک افراد کی لاشوں کو بجلی کے کھمبوں سے باندھنے کی کوشش بھی کی گئی۔
اسرائیلی یرغمالوں کی رہائی کا تیسرا راؤنڈ
اسرائیل کا اتوار کو کہنا تھا کہ اسے حماس سے رہا ہونے والے مزید یرغمال افراد کی فہرست موصول ہو گئی ہے۔
رہا ہونے والے یرغمالوں کی یہ فہرست حماس اور اسرائیل کے درمیان طے پائے جانے والے چار روزہ معاہدے کے تیسرے روز موصول ہوئی۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیلی سیکیورٹی حکام فہرست کا معائنہ کر رہے ہیں جب کہ فہرست میں شامل یرغمالوں کے خاندانوں کو مطلع کر دیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4597 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2118 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1915 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C