اسرائیلی وزیراعظم کو دوسری بار قتل کی دھمکی کا خط گولی کے ساتھ موصول
👁️ 30 بار دیکھا گیا
اسرائیلی وزیراعظم کو دوسری بار قتل کی دھمکی کا خط گولی کے ساتھ موصول
تل ابيب (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کی فیملی کو دوسری بار قتل کی دھمکی پر مبنی خط موصول ہوا ہے جس میں پہلے والے خط کی طرح ہی گولی بھی موجود ہے۔
اسرائیلی پولیس کے مطابق وزیر اعظم کے اہل خانہ کو اس ہفتے دوسری بار خط میں موت کی دھمکی اور گولی موصول ہوئی۔
The letter sent to Prime Minister Naftali Bennett's eldest son is the second death threat sent to the family in the space of 48 hourshttps://t.co/rwbP7TPqCU
— Haaretz.com (@haaretzcom) April 28, 2022
اس معاملے سے واقف ایک اسرائیلی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ دھمکیوں کا ہدف وزیر اعظم کا 17 سالہ بیٹا ہے۔ تاہم دھمکیوں کے پیچھے کون ہوسکتا ہے، اس حوالے سے حکام ابھی تک لاعلم ہیں۔
نفتالی بینیٹ اسرائیلی انتہا پسندوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنتے رہے ہیں جو ان پر یہودیوں کے نظریے کو ترک کرنے کا الزام لگاتے ہیں۔
1995 میں وزیر اعظم یتزاک رابن کو بھی فلسطینیوں کے ساتھ امن قائم کرنے کی کوششوں کی پاداش میں ایک متعصب یہودی الٹرا نیشنلسٹ نے قتل کر دیا تھا۔
علاوہ ازیں حال ہی میں اسرائیلی شہروں میں متعدد مہلک فلسطینی حملوں، مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے متشدد چھاپوں اور مقدس مقامات پر مسلمانوں کو نشانہ بنائے جانے کے بعد فلسطینیوں کے ساتھ کشیدگی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان : واشک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
08/September/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11811 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9107 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5098 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C