اسلام آباد: لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کا نماز عید کے خطبے میں شریعت کے نفاذ کا مطالبہ
👁️ 61 بار دیکھا گیا
اسلام آباد: لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کا نماز عید کے خطبے میں شریعت کے نفاذ کا مطالبہ
اسلام آباد (ڈیلی اردو) گرفتاری سے بچنے کے صرف ایک ہفتے بعد مولانا عبدالعزیز پابندی کے باوجود لال مسجد میں نماز عید کی امامت کرنے میں کامیاب رہے جبکہ پولیس اور دارالحکومت کی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی رہی۔
ڈان اخبار کے مطابق دارالحکومت کے وسط میں واقع مشہور لال مسجد میں عید کی نماز کی امامت کے منصوبے کا پیشگی علم ہونے کے باوجود حکام نے انہیں نماز کی امامت سے روکنے کے لیے نہ تو کوئی کارروائی کی اور نہ ہی گرفتار کرنے کی کوئی کوشش کی۔
مولانا عبدالعزیز نے منگل کو لال مسجد میں نماز عید کی امامت کرنے کا اعلان کیا تھا۔
اسپیشل برانچ کے ذرائع کے مطابق مولانا صبح 5 بج کر 25 منٹ پر لال مسجد پہنچے اور 5 بج کر 30 منٹ پر اعلان کردہ وقت پر خطبہ شروع کیا اور صبح 6 بجے نماز ختم کی۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت متعدد مقدمات کا سامنا کرنے کے باوجود ریاست کی عدم فعالیت اور مولانا کو مسجد میں داخل ہونے کی اجازت دینے کے سوال کا جواب نہیں دیا۔
جب اسلام آباد کیپیٹل ایڈمنسٹریشن (آئی سی ٹی) کے متعدد سینئر افسران سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس معاملے پر بے بسی کا اظہار کیا۔
ایک افسر نے کہا کہ ’ہم کیا کر سکتے ہیں‘، ہم اعلیٰ حکام سے منظوری کے بعد ہی کارروائی کر سکتے ہیں کیونکہ یہ ایک حساس معاملہ ہے۔
اسی طرح کے خیالات کا اظہار اسلام آباد پولیس کے ایک اور اعلیٰ افسر نے بھی کیا اور کہا کہ وہ وہاں صرف اعلیٰ افسران کے احکامات پر عملدرآمد کے لیے موجود ہیں۔
پولیس افسر نے ڈان کو بتایا کہ ’تاہم ممکنہ طور پر کوئی اقدام نہیں کیا گیا کیونکہ حکام عید کے دن کوئی تماشا نہیں بنانا چاہتے تھے اور اس سے اسلام آباد کے رہائشیوں کے لیے پریشانی پیدا ہوتی‘۔
مولانا عبدالعزیز نے اپنے خطبے میں شریعت کے نفاذ کے مطالبے کا اعادہ کیا اور ان لوگوں اور ممالک کے خلاف جہاد کرنے پر زور دیا جو قرآن پاک کا احترام نہیں کرتے اور انبیا کی توہین کرتے ہیں۔
ڈان سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے مولانا عبدالعزیز نے 2009 میں سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود مسجد میں ان کے داخلے پر پابندی عائد کرنے پر حکام کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ ’عدالت نے وفاقی حکومت کو لال مسجد سے ملحقہ جامعہ حفصہ کو دوبارہ تعمیر کرنے کی ہدایت بھی کی تھی لیکن وفاقی حکومت، وزارت داخلہ اور نہ ہی کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے سپریم کورٹ کی ہدایت کو چیلنج کیا اور نہ اس سے اتفاق کیا، تو یہ وہی ہیں جو شرائط کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔‘
مولانا عبدالعزیز 60 سال کی عمر پانے کے بعد بھی لال مسجد کے خطیب کے طور پر بحال ہوگئے ہیں، انہیں دسمبر 2014 میں متنازع خطبہ دینے کے بعد مسجد کی امامت سے معزول کر دیا گیا تھا جس میں انہوں نے آرمی پبلک اسکول، پشاور کے مجرموں کا دفاع کیا تھا۔
اس کے علاوہ جامعہ حفصہ کی طالبات اور مولانا عزیز کی شریک حیات ام حسان ایسی ویڈیوز جاری کر رہی تھیں جن میں انہیں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سمیت دہشت گرد گروہوں کی کھلے عام حمایت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
رواں برس 21 جون کو مولانا عبدالعزیز ظہر کی نماز کی امامت کے بعد مسجد سے باہر نکلے تو ان کے محافظوں کی جانب سے پولیس کے خلاف مزاحمت کے بعد گرفتاری سے بچ گئے تھے، اس کے فوراً بعد جامعہ حفصہ کی طالبات نے مولانا کی گرفتاری کی کوشش کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے جناح ایونیو اور کلثوم پلازہ کے قریب پُل سمیت سڑکیں بلاک کر دی تھیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 172 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 189 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 317 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 165 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4603 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2469 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2120 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C