اسلام آباد میں ہندو مندر کی تعمیر روک دی گئی
👁️ 158 بار دیکھا گیا
اسلام آباد میں ہندو مندر کی تعمیر روک دی گئی
اسلام آباد (ڈیلی اردو) اسلام آباد میں مندر کی تعمیر روک دی گئی، کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے اسلام آباد میں پہلے ہندو مندر کی تعمیر کے لئے زمین مختص کیے جانے کے چند روز بعد اس کی تعمیر کو روک دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں مندر کی تعمیر پر تنازعہ پیدا ہو گیا ہے۔ علماء اور کئی اہم سیاسی شخصیات نے مندر کی تعمیر کی مخالفت کردی ہے، اور اب اسلام آباد میں کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے اسلام آباد میں پہلے ہندو مندر کی تعمیر کے لئے زمین مختص کیے جانے کے چند دن بعد اس کی تعمیر کو روک دیا گیا ہے۔
دوسری جانب مسلم لیگ (ن) نے وفاقی حکومت کی جانب سے اسلام آباد میں مندر تعمیر کئے جانے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی۔
رکن صوبائی اسمبلی کنول پرویز چودہدی کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ اسلام عالمگیر مذہب ہے اور قرآن مکمل ضابطہ حیات ہے، اسلام کسی اسلامی ریاست میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ غیر مسلموں کے حقوق بھی وضع کرتا ہے، اسلام میں اقلیتوں کی جان و مال اور عبادت گاہوں کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے، پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیاد اور حقیقی اسلامی نظریہ کی بنیاد پر قائم ہوا، وزیر اعظم کی جانب سے سرکاری فنڈ استعمال کرتے ہوئے اسلام آباد میں مندر کی تعمیر قرآن و سنت کی خلاف ورزی ہے، اسلام آباد کے صرف 178 ہندو ووٹرز کیلے 20 ہزار مربع فٹ پر 100 ملین کی رقم مختص کرنے سے عوام کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں، وفاقی حکومت سے مطالبہ ہے کہ مندر کی تعمیر کے فیصلے کو فوری واپس لیا جائے۔
اس کے علاوہ وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے اسلام آباد میں مندر کی تعمیر سے متعلق چوہدری پرویز الہیٰ اور مفتی تقی عثمانی کے موقف کی حمایت کر دی ہے۔
شبلی فراز نےکہا ہے کہ اسلام آباد میں مندر بننے سے متعلق پرویز الہی اور مفتی تقی عثمانی دونوں کے موقف میں وزن ہے۔
میاں جاوید لطیف نے بھی کہا کہ اسلام آباد میں مندر کی تعمیر پر پرویز الہی اور مفتی تقی عثمانی کی باتوں سے اتفاق کرتا ہوں۔ حکومت کو مندر کی تعمیر اپنی جیب سے نہیں کرنی چاہیے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 142 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن میں 28 مشتبہ افراد گرفتار
19/July/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک
19/July/2026 👁️ 139 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
19/July/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 293 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8957 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4803 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3567 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2985 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2561 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2316 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C