افغان حکومت نے طالبان کے آخری چھ خطرناک قیدی رہا کر دیے، قطر روانہ
👁️ 46 بار دیکھا گیا
افغان حکومت نے طالبان کے آخری چھ خطرناک قیدی رہا کر دیے، قطر روانہ
کابل (ڈیلی اردو) بین الافغان مذاکرات کی راہ میں حائل ایک اور رکاوٹ دور ہوگئی، افغان حکومت نے طالبان کے آخری چھ خطرناک قیدیوں کو رہا کر دیا۔
او بالاخره د افغانستان اسلامي جمهوریت ۶ وروستي طالب بندیان هم قطر ته ولیږل.
ښه نو بس سوله راځي او مونږ ټول به لکه ورورنه ورورنه ملت په واحد او خپلواک افغانستان کې غاړه غړۍ ګرځو.Finally, the Isalmic Republic of #Afghanistan sent the final batch of 6 #Taliban #prisoners to #Qatar pic.twitter.com/lcR0pziADL
— Intizar Khadim (@IntizarKhadim) September 11, 2020
افغان میڈیا کے مطابق طالبان کے 6 اہم ترین قیدیوں کو رہائی دے کر دوحہ روانہ کر دیا گیا ہے، طالبان کے ان قیدیوں کی رہائی پر کچھ اتحادی ممالک نے اعتراض کیا تھا۔
امریکا اور افغان طالبان کے درمیان 18 سال سے جاری جنگ ختم کرنے کے معاہدے پر دستخط
افغان میڈیا کے مطابق بین الافغان مذاکرات کیلئے افغان حکومت کی مذاکراتی ٹیم جمعے کو دوحا روانہ ہوگی۔
یاد رہے کہ امریکا اور افغان طالبان کے درمیان فروری 2020 میں دوحہ میں تاریخی امن معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت 5 ہزار طالبان قیدیوں کی رہائی کے بدلے طالبان کو افغان سیکیورٹی فورسز کے ایک ہزار قیدی رہا کرنے تھے۔
افغان حکومت اب تک تقریباً 4600 طالبان قیدی رہا کرچکی ہے اور سنگین جرائم کے الزامات پر 400 طالبان قیدیوں کی رہائی روکی ہوئی تھی جب کہ طالبان کا اصرار تھا کہ ان کی دی گئی فہرست کے مطابق تمام قیدیوں کی رہائی کے بعد ہی بین الافغان مذاکرات شروع کیے جائیں گے۔
افغان حکومت نے بقیہ طالبان قیدیوں کی رہائی کے بارے میں حتمی فیصلے پر پہنچنے کے لیے طالبان کی مخالفت کے باوجود لویہ جرگہ بلایا تھا جس نے 400 طالبان قیدیوں کی رہائی کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔
امریکا طالبان معاہدے کی آخری شق کے مطابق بین الافغان مذاکرات کے ایجنڈے میں مکمل جنگ بندی بھی شامل ہوگی اور بین الافغان مذاکرات میں شامل فریقین جنگ بندی کی تاریخ کے ساتھ اس کے مشترکہ عملدرآمد کے طریقہ کار پر بھی بات کریں گے جس کا اعلان مذاکرات کی تکمیل کے بعد افغانستان کے سیاسی مستقبل کے لائحہ عمل کے ساتھ کیا جائے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 137 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 193 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 198 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8845 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4593 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2114 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1914 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C