افغان صدر اشرف غنی دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
👁️ 147 بار دیکھا گیا
افغان صدر اشرف غنی دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) افغانستان کے صدر اشرف غنی دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤد نے افغان صدر کا استقبال کیا۔
افغان صدر کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان آیا ہے، جس میں افغان وزراء، تاجر، مشیر اور سینئر حکام شامل ہیں۔
افغان صدر اشرف غنی دورۂ پاکستان کے دوران صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغان صدر اور وزیر اعظم عمران خان کے مابین وفود کی سطح پر ملاقات ہوگی، جس میں مختلف شعبوں میں پاک افغان تعاون کو فروغ دینے پر بات چیت کی جائے گی۔
ملاقات میں تجارت، معیشت، سیاست، سیکیورٹی، امن کی صورت حال اور تعلیم سمیت مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
افغان صدر اشرف غنی لاہور بھی جائیں گے، جہاں وہ ایک اہم بزنس فورم میں شرکت کریں گے، فورم میں پاکستان اور افغانستان کے تاجر نمائندے شریک ہوں گے۔
افغان صدر اس سے قبل نومبر 2014ء اور دسمبر 2015ء میں پاکستان آ چکے ہیں، حال ہی میں صدر اشرف غنی اور وزیر اعظم عمران خان کے مابین ٹیلی فون پر بات ہوئی تھی۔
دونوں رہنماؤں نے مکہ مکرمہ میں ہونے والے او آئی سی سربراہ اجلاس کی سائیڈ لائنز پر بھی ملاقات کی تھی۔
پاکستان کی میزبانی میں حال ہی میں بھوربن میں افغان امن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں افغانستان کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں اور گروپوں کے رہنما اور نمائندوں نے شرکت کی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
اسحاق ڈار کے ایرانی اور مصری وزرائے خارجہ سے رابطے، سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت
18/October/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
ایران کی آبنائے ہرمز 6 روز میں کھولنے کی پیشکش، امریکا سے شرائط قبول کرنے کا مطالبہ
18/October/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
مصر کا سعودی عرب کی حمایت کا اعلان، دفاع اور سلامتی کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش
18/October/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی تین کارروائیاں، بی ایل اے سے وابستہ 8 مبینہ دہشت گرد ہلاک، 490 کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد
18/October/2026 👁️ 34 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5471 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C