افغان طالبان نے جنازے سے 45 افراد کو اغوا کرلیا
👁️ 107 بار دیکھا گیا
افغان طالبان نے جنازے سے 45 افراد کو اغوا کرلیا
کابل (ڈیلی اردو) افغان طالبان نے سرکاری ملازم کے جنازے سے مرحوم کے 45 رشتہ داروں کو اغوا کرلیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ‘اے پی’ کے مطابق افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی کے مطابق طالبان نے صوبہ جوزان میں مرحوم کی تدفین کے لیے جسد خاکی کو قبرستان لے جانے والے بزرگ افراد کو اغوا کیا، جبکہ جوانوں کو اغوا نہیں کیا گیا۔
Afghan officials say the Taliban abducted as many as 45 elderly family members of a government employee as they were attending his funeral. https://t.co/Np5JXdQJ5t
— The Associated Press (@AP) December 10, 2019
جوزان کے انٹیلی جنس سربراہ نے کہا کہ طالبان کابل حکومت کے ساتھ کام کرنے والے کسی بھی شخص کے جنازے میں شرکت نہ کرنے کی لوگوں کو دھمکی دیتے رہے ہیں تاہم انہوں نے اغوا کیے گئے افراد کی تعداد صرف 6 بتائی اور کہا کہ دیگر مقامی رہنما طالبان کے ساتھ ان کی رہائی کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں۔
طالبان کی طرف سے فوری طور پر اغوا کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ واضح رہے کہ افغانستان کے تقریباً نصف علاقے طالبان کے کنٹرول میں ہیں جہاں تقریباً ہر روز حملے ہوتے ہیں جن میں افغان سیکیورٹی فورسز اور حکومتی عہدیداروں کو نشانہ بنایا جاتا ہے، تاہم ان حملوں میں متعدد عام شہری بھی ہلاک ہوتے ہیں۔
دوسری جانب افغانستان کے لیے امریکا کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ہفتے کے روز معطلی کے بعد افغان طالبان سے پہلے باضابطہ مذاکرات کیے تھے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ستمبر میں طالبان سے امن معاہدے کو مردہ قرار دیتے ہوئے مذاکرات معطل کر دیے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی : نجی کانوں سے اغوا کیے گئے تمام 7 افراد بحفاظت بازیاب
06/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
شام :وزارت دفاع سے منسوب بھرتی فارم پر مذہبی سوالات، سوشل میڈیا پر شدید بحث
06/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں امن و استحکام معاشی ترقی کی بنیاد ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
06/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، 21 دہشتگرد ہلاک
06/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
کوئٹہ : شالکوٹ تھانے پر دستی بم حملہ، پولیس اہلکار اور راہگیر زخمی
06/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
شام : سابق فوجی افسر جلال کامل صقر گرفتار، جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام
06/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9101 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7391 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5086 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C