افغان طالبان ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کیلئے پرامید
👁️ 64 بار دیکھا گیا
افغان طالبان ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کیلئے پرامید
واشنگٹن (ڈیلی اردو/ ڈوئچے ویلے) افغان طالبان نے امریکی نیٹ ورک سی بی ایس نیوز کو ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ صدر ٹرمپ کے صدارتی الیکشن جیت جانے کے لیے پرامید ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے صدر ٹرمپ کی صحت کے حوالے سے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔
جمعے کے روزطالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے امریکی نیٹ ورک کو ٹیلی فون پر انٹرویو دیتے ہوئے کہا، ”ہم پرامید ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ صدارتی الیکشن جیت جائیں گے اور افغانستان سے تمام امریکی فوجیوں کو نکال لیں گے۔‘‘
جمعے کے روزطالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے امریکی نیٹ ورک کو ٹیلی فون پر انٹرویو دیتے ہوئے کہا، ”ہم پرامید ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ صدارتی الیکشن جیت جائیں گے اور افغانستان سے تمام امریکی فوجیوں کو نکال لیں گے۔‘‘
طالبان کی جانب سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کورونا کے باعث خرابی صحت بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔ ایک دوسرے طالبان لیڈر کا سی بی ایس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا، ”جب ہم نے ٹرمپ کو کووڈ انیس لاحق ہونے کے بارے میں سنا تو ہم ان کی صحت کے بارے میں پریشان ہو گئے تھے۔ لیکن لگتا ہے کہ اب ان کی صحت بہتر ہو رہی ہے۔‘‘
دوسری جانب صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم چلانے والوں کی طرف سے طالبان کی اس حمایت کو مسترد کر دیا گیا ہے۔ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے ترجمان ٹم مورٹو نے سی بی ایس نیوز کو بتایا، ”طالبان کو یہ جان لینا چاہیے کہ صدر ہر طرح سے امریکی مفادات کا تحفظ کریں گے۔‘‘
امریکی فوجیوں کے انخلا کا وعدہ
افغان طالبان کی جانب سے صدر ٹرمپ کی یہ حمایت ان کے اس بیان کے بعد سامنے آئی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کرسمس تک افغانستان سے تمام فوجیوں کو نکال لیا جائے گا۔ ٹرمپ ایک عرصے سے یہ وعدہ کرتے آئے ہیں کہ وہ تمام امریکی فوجیوں کو افغانستان سے واپس بلا لیں گے۔
گزشتہ بدھ کے روز صدر ٹرمپ نے ایک ٹویٹ میں کہا تھا، ”وہاں صرف تھوڑی تعداد میں اہلکار موجود رہیں گے، باقی سب کو کرسمس تک واپس بلا لیا جائے گا۔‘‘
طالبان نے ان کے اس بیان کا خیرمقدم کیا اور ساتھ ہی اس اعلان کو امریکا کے ساتھ ہونے والے امن معاہدے پر عمل درآمد کے حوالے سے مثبت پیش رفت قرار دیا تھا۔
رواں برس فروری میں طالبان اور امریکا کے درمیان بیس سالہ جنگ ختم کرنے کے حوالے سے قطر میں ایک معاہدہ طے پایا تھا۔ اس وقت طالبان اور افغان حکومت کے نمائندے دوحہ میں مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہیں لیکن ان مذاکرات میں ابھی تک کوئی واضح پیش رفت نہیں ہو سکی ہے۔
امریکا نے سن دو ہزار ایک میں نائن الیون حملے کے بعد افغانستان میں اپنی فوجیں اتار دی تھیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشتگردوں کی فائرنگ، دو بھائی ہلاک
06/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
چھتیس گڑھ کے کونڈا گاوں میں نکسلی ڈمپ سے 30 کلو دھماکہ خیز مواد اور پستول برآمد
06/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9102 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7393 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5088 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C