افغانستان: تخار میں طالبان نے 19 افراد کو مختلف جرائم پر سرِعام کوڑے مارے
👁️ 100 بار دیکھا گیا
افغانستان: تخار میں طالبان نے 19 افراد کو مختلف جرائم پر سرِعام کوڑے مارے
کابل (ڈیلی اردو/این این آئی) طالبان کی سپریم کورٹ نے اطلاع دی ہے کہ رواں ماہ افغانستان کے شمال مشرقی صوبہ تخار میں 19 افراد کو سرعام کوڑے مارے گئے۔ یہ حکمران گروپ کی جانب سے فوجداری مقدمات پر شریعت (اسلامی قانون) کی سخت تشریح کو لاگو کرنے کی پہلی بڑی علامت ہے۔
سپریم کورٹ کے ترجمان مولوی عنایت اللہ نے بتایا کہ مکمل غوروخوض اور سخت شرعی تحقیقات کے بعد ان میں سے ہر فرد کو 39 کوڑوں کی سزا سنائی گئی تھی۔
ترجمان کے مطابق ان سزاں پر شمال مشرقی صوبہ تخار میں 11 نومبر کو صوبائی عدالتوں کے حکم پر نماز جمعہ کے بعد عمل درآمد کیا گیا تھا لیکن انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ ان افراد کو کن جرائم کی پاداش میں کوڑے مارنے کی سزا سنائی گئی تھی۔
سخت گیر طالبان انتظامیہ کے تحت منظم جسمانی سزا کا یہ پہلا اشارہ ہے لیکن فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوا کہ آیا اس طرح کی سزائیں ملک بھرمیں دی جائیں گی یا نہیں۔
عدالت کے ایک بیان کے مطابق طالبان کے سپریم روحانی پیشوا نے رواں ماہ ججوں سے ملاقات کی تھی اور انھیں ہدایت کی تھی کہ انھیں شرعی قوانین کے مطابق سزائوں پرعمل درآمد کرنا چاہیے۔
طالبان نے دو دہائیوں کی شورش کے بعد اگست 2021 میں کابل میں اقتدارسنبھالا تھا لیکن ابھی تک کسی بھی غیر ملکی حکومت نے باضابطہ طور پران کی انتظامیہ کو تسلیم نہیں کیا ہے۔
مغربی ممالک طالبان پر انسانی حقوق کی پاسداری اور بچیوں کے تعلیمی اداروں کو کھولنے کے مطالبات کررہے ہیں۔
یاد رہے کہ 1996 سے 2001 تک طالبان کے پہلے دورِ حکومت میں مجرم قراردیے گئے افراد کو سرِعام کوڑے مارنے اور سنگسار کرنے کے بہت سے واقعات پیش آئے تھے۔ان کی پہلی حکومت کے خاتمے کے بعد اس طرح کی سزئواں پر شاذ ونادر ہی عمل درآمد کیا گیا ہے۔ اس کے بعد مغرب کی حمایت یافتہ افغان حکومتوں کے ادوار میں افغانستان میں صرف سزائے موت قانونی رہی تھی اور اس پر عمل درآمد کیا جاتا رہا تھا لیکن کوڑے مارنے یا کسی کو سنگسار کرنے کے واقعات کی اطلاعات سامنے نہیں آئی تھیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی : نجی کانوں سے اغوا کیے گئے تمام 7 افراد بحفاظت بازیاب
06/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
شام :وزارت دفاع سے منسوب بھرتی فارم پر مذہبی سوالات، سوشل میڈیا پر شدید بحث
06/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں امن و استحکام معاشی ترقی کی بنیاد ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
06/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، 21 دہشتگرد ہلاک
06/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
کوئٹہ : شالکوٹ تھانے پر دستی بم حملہ، پولیس اہلکار اور راہگیر زخمی
06/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
شام : سابق فوجی افسر جلال کامل صقر گرفتار، جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام
06/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9101 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7391 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5083 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C